مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (فِي أَرْبَعِ رَكَعَاتٍ ثِنْتَانِ وَعِشْرُونَ تَكْبِيرَةً)
چار رکعت نماز میں بائیس تکبیرات ہیں
حدیث نمبر: 807
807 - وَعَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ شَيْخٍ بِمَكَّةَ، فَكَبَّرَ ثِنْتَيْنِ وَعِشْرِينَ تَكْبِيرَةً، فَقُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: إِنَّهُ أَحْمَقُ، فَقَالَ: ثَكَلَتْكَ أُمُّكَ، سُنَّةُ أَبِي الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
عکرمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں، میں نے مکہ میں ایک بزرگ کے پیچھے نماز پڑھی تو انہوں نے بائیس مرتبہ «اللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“ کہا، تو میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: ”یہ تو احمق ہے“، انہوں نے کہا: ”تیری ماں تجھے گم پائے، یہ تو ابو القاسم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت ہے۔“ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 807]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (788)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
Mishkat al-Masabih Hadith 807 in Urdu