مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (النَّجَاةُ مِنَ الهُمُومِ وَالأَحْزَانِ)
پریشانیوں اور غم سے نجات؟
حدیث نمبر: 929
929 - وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أُكْثِرُ الصَّلَاةَ عَلَيْكَ، فَكَمْ أَجْعَلُ لَكَ مِنْ صَلَاتِي؟ فَقَالَ:"مَا شِئْتَ"، قُلْتُ: الرُّبُعَ؟ قَالَ:"مَا شِئْتَ، فَإِنْ زِدْتَ فَهُوَ خَيْرٌ لَكَ، قُلْتُ: النِّصْفَ، قَالَ:"مَا شِئْتَ، فَإِنْ زِدْتَ فَهُوَ خَيْرٌ لَكَ"، قُلْتُ: فَالثُّلُثَيْنِ؟ قَالَ:"مَا شِئْتَ، فَإِنْ زِدْتَ فَهُوَ خَيْرٌ لَكَ"، قُلْتُ: أَجْعَلُ لَكَ صَلَاتِي كُلَّهَا؟ قَالَ:"إِذًا تُكْفَى هَمَّكَ، وَيُكَفَّرُ لَكَ ذَنْبُكَ"، رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میں آپ پر بہت زیادہ درود بھیجتا ہوں، میں اپنی دعا کا کتنا حصہ آپ پر درود و سلام کے لیے وقف کر دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جتنا تم چاہو۔“ میں نے عرض کیا: چوتھائی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جتنا تم چاہو، اگر تم زیادہ کر لو تو وہ تمہارے لیے بہتر ہے۔“ میں نے عرض کیا: نصف؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جتنا تم چاہو، اگر تم زیادہ کر لو تو وہ تمہارے لیے بہتر ہے۔“ میں نے عرض کیا: دو تہائی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جتنا تم چاہو، اگر زیادہ کر لو تو وہ تمہارے لیے بہتر ہے۔“ میں نے عرض کیا: میں اپنی پوری دعا آپ (پر درود و سلام) کے لیے وقف کر دیتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تو تمہاری ساری مرادیں پوری ہو جائیں گی اور تمہارے گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔“ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 929]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (2457 وقال: حسن .)
٭ عبد الله بن محمد بن عقيل ضعيف و سفيان الثوري مدلس و عنعن .»
٭ عبد الله بن محمد بن عقيل ضعيف و سفيان الثوري مدلس و عنعن .»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
Mishkat al-Masabih Hadith 929 in Urdu