الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
308. حَدِیث عَلِیِّ بنِ شَیبَانَ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
حدیث نمبر: 16297
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ وَسُرَيْجٌ ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُلَازِمُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَدْرٍ ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَلِيّ حَدَّثَهُ، أَنَّ أَبَاهُ عَلِيَّ بْنَ شَيْبَانَ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ خَرَجَ وَافِدًا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَصَلَّيْنَا خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَحَ بِمُؤْخِرِ عَيْنَيْهِ إِلَى رَجُلٍ لَا يُقِيمُ صُلْبَهُ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ، فَلَمَّا انْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ إِنَّهُ لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَا يُقِيمُ صُلْبَهُ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ"، قَالَ: وَرَأَى رَجُلًا يُصَلِّي خَلْفَ الصَّفِّ، فَوَقَفَ حَتَّى انْصَرَفَ الرَّجُلُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اسْتَقْبِلْ صَلَاتَكَ، فَلَا صَلَاةَ لِرَجُلٍ فَرْدٍ خَلْفَ الصَّفِّ".
سیدنا علی بن شیبان سے مروی ہے کہ وہ ایک وفد کے ساتھ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے وہ کہتے ہیں کہ ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کن انکھیوں سے ایک آدمی کو دیکھا جو رکوع اور سجدے میں اپنی پشت سیدھی نہیں کر رہا تھا نماز سے فارغ ہو کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے گروہ مسلمین! اس شخص کی نماز نہیں ہوتی جو رکوع اور سجدے میں اپنی پشت سیدھی نہیں کرتا نیز نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو صف کے پیچھے (اکیلے) نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تو وہیں رکے رہے یہاں تک کہ وہ آدمی نماز سے فارغ ہو گیا پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنی نماز دوبارہ پڑھو کیونکہ صف کے پیچھے اکیلے آدمی کی نماز نہیں ہوتی۔ [مسند احمد/مسند المدنيين رضي الله عنهم اجمعين/حدیث: 16297]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
الرواة الحديث:
Musnad Ahmad Hadith 16297 in Urdu
عبد الرحمن بن علي بن شيبان السحيمي ← علي بن شيبان السحيمي