🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
339. حَدِیث عِتبَانَ بنِ مَالِك
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16484
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ يَعْنِي ابْنَ حَازِمٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَدِمَ أَبِي مِنَ الشَّامِ وَافِدًا وَأَنَا مَعَهُ، فَلَقْينَا مَحْمُودَ بْنَ الرَّبِيعِ ، فَحَدَّثَ أَبِي حَدِيثًا، عَنْ عِتْبَانَ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ أَبِي : أَيْ بُنَيَّ، احْفَظْ هَذَا الْحَدِيثَ، فَإِنَّهُ مِنْ كُنُوزِ الْحَدِيثِ، فَلَمَّا قَفَلْنَا انْصَرَفْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ، فَسَأَلْنَا عَنْهُ، فَإِذَا هُوَ حَيٌّ، وَإِذَا شَيْخٌ أَعْمَى، قَالَ: فَسَأَلْنَاهُ عَنِ الْحَدِيثِ، فَقَالَ: نَعَمْ، ذَهَبَ بَصَرِي عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ذَهَبَ بَصَرِي، وَلَا أَسْتَطِيعُ الصَّلَاةَ خَلْفَكَ، فَلَوْ بَوَّأْتَ فِي دَارِي مَسْجِدًا فَصَلَّيْتَ فِيهِ، فَأَتَّخِذُهُ مُصَلًّى، قَالَ:" نَعَمْ، فَإِنِّي غَادٍ عَلَيْكَ غَدًا"، قَالَ: فَلَمَّا صَلَّى مِنَ الْغَدِ الْتَفَتَ إِلَيْهِ، فَقَامَ حَتَّى أَتَاهُ، فَقَالَ:" يَا عِتْبَانُ، أَيْنَ تُحِبُّ أَنْ أُبَوِّئَ لَكَ؟" فَوَصَفَ لَهُ مَكَانًا، فَبَوَّأَ لَهُ، وَصَلَّى فِيهِ، ثُمَّ حُبَسَ، أَوْ جَلَسَ وَبَلَغَ مَنَ حَوْلَنَا مِنَ الْأَنْصَارِ، فَجَاءُوا حَتَّى مُلِئَتْ عَلَيْنَا الدَّارُ، فَذَكَرُوا الْمُنَافِقِينَ وَمَا يَلْقُونَ مِنْ أَذَاهِمْ وَشَرِّهِمْ حَتَّى صَيَّرُوا أَمْرَهُمْ إِلَى رَجُلٍ مِنْهُمْ، يُقَالُ لَهُ: مَالِكُ بْنُ الدُّخْشُمِ، وَقَالُوا: مِنْ حَالِهِ وَمِنْ حَالِهِ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَاكِتٌ، فَلَمَّا أَكْثَرُوا، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلَيْسَ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ؟" فَلَمَّا كَانَ فِي الثَّالِثَةِ، قَالُوا: إِنَّهُ لَيَقُولُهُ، قَالَ:" وَالَّذِي بَعَثَنِي بِالْحَقِّ لَئِنْ قَالَهَا صَادِقًا مِنْ قَلْبِهِ لَا تَأْكُلُهُ النَّارُ أَبَدًا"، قَالُ: فَمَا فَرِحُوا بِشَيْءٍ قَطُّ كَفَرَحِهِمْ بِمَا قَالَ.
ابوبکر بن انس کہتے ہیں کہ میرے والد صاحب شام سے واپس آئے، میں ان کے ہمراہ تھا، تو ہماری ملاقات محمود بن ربیع سے ہو گئی انہوں نے میرے والد صاحب کو سیدنا عتبان رضی اللہ عنہ کے حوالے سے حدیث سنائی والد صاحب نے فرمایا: بیٹے! اس حدیث کو یاد کر لو کہ یہ حدیث کا خزانہ ہے واپسی پر جب ہم مدینہ منورہ پہنچے تو ہم نے سیدنا عتبان رضی اللہ عنہ سے اس کے متعلق پوچھا کہ وہ اس وقت حیات تھے لیکن انتہائی بوڑھے اور نابینا ہو چکے تھے، انہوں نے فرمایا: ہاں! نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور باسعادت ہی میں میری بینائی چلی گئی تھی، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میری بینائی جاتی رہی ہے اور میں آپ کے پیچھے نماز نہیں پڑھ سکتا، اگر آپ میرے گھر میں کوئی جگہ مقرر کر کے وہاں نماز پڑھ دیں تو میں اسے جائے نماز بنا لوں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے، میں کل صبح تمہارے پاس آؤں گا، چنانچہ اگلے دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی تو ان کی طرف متوجہ ہوئے اور اٹھ کر ان کے پاس تشریف لے آئے اور فرمایا: عتبان! تم کہاں چاہتے ہو کہ میں تمہارے لئے جگہ مقرر کر دوں؟ انہوں نے ایک جگہ بتائی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ جگہ مقرر فرما دی اور وہاں نماز پڑھی، پھر آپ وہیں رک گئے یا بیٹھ گئے، ہمارے آس پاس کے انصار کو خبر ہوئی تو وہ آ گئے یہاں تک کہ گھر بھر گیا، وہ منافقین کا اور ان کی طرف سے پہنچنے والی ایذاء اور شر کا تذکرہ کرنے لگے یہاں تک کہ انہوں نے سارا معاملہ ان میں سے مالک بن دخشم نامی ایک آدمی پر ڈال دیا اور اس کے متعلق طرح طرح کی باتیں کہنے لگے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، جب وہ بہت باتیں کر چکے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا وہ اس بات کی گواہی نہیں دیتا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں؟ تیسری مرتبہ انہوں نے کہا کہ وہ یہ کلمہ تو پڑھتا ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس نے مجھے حق کے ساتھ بھیجا ہے! اگر اس نے سچے دل سے یہ کلمہ پڑھا ہے تو آگ اسے کبھی نہیں کھائے گی، راوی کہتے ہیں کہ وہ لوگ کسی چیز پر کبھی اتنے خوش نہیں ہوئے جتنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اس بات پر خوش ہوئے۔ [مسند احمد/مسند المدنيين رضي الله عنهم اجمعين/حدیث: 16484]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف بهذه السياقة لضعف على بن زيد


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أنس بن مالكصحابي مشهور
👤←👥عتبان بن مالك البدري
Newعتبان بن مالك البدري ← أنس بن مالك
صحابي شهير
👤←👥محمود بن الربيع بن سراقة الخزرجي
Newمحمود بن الربيع بن سراقة الخزرجي ← عتبان بن مالك البدري
صحابي صغير
👤←👥أبو بكر بن أنس بن مالك النجاري
Newأبو بكر بن أنس بن مالك النجاري ← محمود بن الربيع بن سراقة الخزرجي
ثقة
👤←👥علي بن زيد بن جدعان
Newعلي بن زيد بن جدعان ← أبو بكر بن أنس بن مالك النجاري
ضعيف
👤←👥جرير بن حازم
Newجرير بن حازم ← علي بن زيد بن جدعان
ثقة ، لكن في حديثه عن قتادة ضعف ، وله أوهام إذا حدث من حفظه
👤←👥الحسين بن محمد بن بهرام المروذي
Newالحسين بن محمد بن بهرام المروذي ← جرير بن حازم
ثقة
Musnad Ahmad Hadith 16484 in Urdu