مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
410. حديث رباح بن عبد الرحمن بن حويطب عن جدته رضي الله تعالى عنه
حدیث نمبر: 16651
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ خَارِجَةَ ، قَالَ عَبْد اللَّهِ: وَقَدْ سَمِعْتُهُ أَنَا مِنْ الْهَيْثَمِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ مَيْسَرَةَ ، عَنِ ابْنِ حَرْمَلَةَ ، عَنْ أَبِي ثِفَالٍ الْمُرِّيِّ ، أَنَّهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَبَاحَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُوَيْطِبٍ ، يَقُولُ: حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي ، أَنَّها سَمِعَتْ أَبَاهَا ، يَقُولُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَا وُضُوءَ لَهُ، وَلَا وُضُوءَ لِمَنْ لَمْ يَذْكُرْ اللَّهَ تَعَالَى، وَلَا يُؤْمِنُ بِاللَّهِ مَنْ لَمْ يُؤْمِنْ بِي، وَلَا يُؤْمِنُ بِي مَنْ لَا يُحِبُّ الْأَنْصَارَ".
رباح بن عبدالرحمن اپنی دادی کے حوالے سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے والد سے سنا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے اس شخص کی نماز نہیں ہو تی جس کا وضو نہ ہواور اس شخص کا وضو نہیں ہوتا جو اس میں اللہ کا نام نہ لے اور وہ شخص اللہ پر ایمان رکھنے والا نہیں ہو سکتا جو مجھ پر ایمان نہ لائے اور وہ شخص مجھ پر ایمان رکھنے والا نہیں ہو سکتا جو انصار سے محبت نہ کر ے۔ [مسند احمد/مسند المدنيين رضي الله عنهم اجمعين/حدیث: 16651]
حکم دارالسلام: إسناده ضعيف لضعف أبى ثفال المري
الرواة الحديث:
Musnad Ahmad Hadith 16651 in Urdu
أسماء بنت سعيد العدوية ← سعيد بن زيد القرشي