الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
623. حَدِيثُ كَعْبِ بْنِ مُرَّةَ السُّلَمِيِّ أَوْ مُرَّةَ بْنِ كَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
حدیث نمبر: 18067
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ ، عَنْ سُلَيْمِ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ ، قَالَ: كُنَّا مُعَسْكِرِينَ مَعَ مُعَاوِيَةَ بَعْدَ قَتْلِ عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَقَامَ كَعْبُ بْنُ مُرَّةَ الْبَهْزِيُّ ، فَقَالَ: لَوْلَا شَيْءٌ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا قُمْتُ هَذَا الْمَقَامَ، فَلَمَّا سَمِعَ بِذِكْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَجْلَسَ النَّاسَ، فَقَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ مَرَّ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ مُرَجِّلًا، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَتَخْرُجَنَّ فِتْنَةٌ مِنْ تَحْتِ قَدَمَيْ أَوْ مِنْ بَيْنِ رِجْلَيْ، هَذَا يَوْمَئِذٍ وَمَنْ اتَّبَعَهُ عَلَى الْهُدَى" . قَالَ: فَقَامَ ابْنُ حَوَالَةَ الْأَزْدِيُّ مِنْ عِنْدِ الْمِنْبَرِ، فَقَالَ: إِنَّكَ لَصَاحِبُ هَذَا؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: وَاللَّهِ إِنِّي لَحَاضِرٌ ذَلِكَ الْمَجْلِسَ، وَلَوْ عَلِمْتُ أَنَّ لِي فِي الْجَيْشِ مُصَدِّقًا، كُنْتُ أَوَّلَ مَنْ تَكَلَّمَ بِهِ.
جبیر بن نفیر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد ہم لوگ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ لشکر میں پڑاؤ ڈالے ہوئے تھے کہ حضرت کعب بن مرہ بہزی رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور کہنے لگے کہ اگر میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک بات نہ سنی ہوتی تو میں اس جگہ کھڑا نہ ہوتا، جب (حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے) نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر سنا تو لوگوں کو بٹھا دیا، انہوں نے فرمایا کہ ایک مرتبہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے کہ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ بالوں میں کنگھی کئے ہوئے وہاں سے گذرے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس شخص کے قدموں کے نیچے سے یا اس کے پاؤں کے درمیان سے ایک فتنہ ضرور نکلے گا، اس دن یہ اور اس کی پیروی کرنے والے ہدایت پر ہوں گے، یہ سن کر حضرت ابن حوالہ ازدی رضی اللہ عنہ منبر کے پاس سے کھڑے ہوئے اور کہنے لگے کہ کیا آپ ہی اس حدیث والے ہیں؟ انہوں نے فرمایا ہاں! حضرت ابن حوالہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا بخدا! میں بھی اس مجلس میں موجود تھا، اگر مجھے معلوم ہوتا کہ لشکر میں کوئی میری تصدیق کرنے والا ہے تو سب سے پہلے میں ہی یہ بات بیان کرتا۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 18067]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥كعب بن مرة البهزي | صحابي | |
👤←👥جبير بن نفير بن مالك الحضرمي جبير بن نفير بن مالك الحضرمي ← كعب بن مرة البهزي | ثقة جليل | |
👤←👥سليم بن عامر الخبائري سليم بن عامر الخبائري ← جبير بن نفير بن مالك الحضرمي | ثقة | |
👤←👥معاوية بن صالح بن حدير الحضرمي معاوية بن صالح بن حدير الحضرمي ← سليم بن عامر الخبائري | صدوق له أوهام | |
👤←👥عبد الرحمن بن مهدي عبد الرحمن بن مهدي ← معاوية بن صالح بن حدير الحضرمي | ثقة ثبت حافظ ، عارف بالرجال والحديث |
Musnad Ahmad Hadith 18067 in Urdu
جبير بن نفير بن مالك الحضرمي ← كعب بن مرة البهزي