الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
786. بَقِيَّةُ حَدِيثِ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
حدیث نمبر: 19391
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي السَّفَرِ ، وَعَنْ نَاسٍ ذَكَرَهُمْ شُعْبَةُ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَدِيَّ بْنَ حَاتِمٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمِعْرَاضِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا أَصَابَ بِحَدِّهِ فَكُلْ، وَإِذَا أَصَابَ بِعَرْضِهِ فَقَتَلَ، فَإِنَّهُ وَقِيذٌ، فَلَا تَأْكُلْ"، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أُرْسِلُ كَلْبِي؟ قَالَ:" إِذَا أَرْسَلْتَ كَلْبَكَ، وَسَمَّيْتَ، فَأَخَذَ، فَكُلْ، فَإِذَا أَكَلَ مِنْهُ، فَلَا تَأْكُلْ، فَإِنَّمَا أَمْسَكَ عَلَى نَفْسِهِ"، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أُرْسِلُ كَلْبِي، فَأَجِدُ مَعَهُ كَلْبًا آخَرَ لَا أَدْرِي أَيُّهُمَا أَخَذَ؟ قَالَ:" لَا تَأْكُلْ، فَإِنَّمَا سَمَّيْتَ عَلَى كَلْبِكَ، وَلَمْ تُسَمِّ عَلَى غَيْرِهِ" .
حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس شکار کے متعلق پوچھا جو تیر کی چوڑائی سے مرجائے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس شکار کو تیر کی دھار لگی ہو اسے کھالو اور جسے تیر کی چوڑائی لگی ہو اور وہ مرگیا ہو تو وہ موقوذہ (چوٹ سے مرنے والے جانور) کے حکم میں ہے اسے مت کھاؤ، میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! میں اپنا کتا (شکار پر) چھوڑتا ہوں؟ فرمایا جب تم اپنا کتا چھوڑو اور اللہ کا نام لے لو اور وہ شکار پکڑ لے تو اسے کھالو اور اگر وہ اس میں سے کچھ کھالے تو تم اسے نہ کھاؤ کیونکہ اس نے اپنے لئے شکار پکڑا ہے، میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! میں اپنا کتا چھوڑتا ہوں تو اس کے ساتھ ایک دوسرا کتا بھی پاتا ہوں اور مجھے معلوم نہیں ہوتا کہ ان میں سے کس نے شکار پکڑا ہے؟ فرمایا اسے مت کھاؤ کیونکہ تم نے اپنے کتے پر اللہ کا نام لیا تھا دوسرے پر نہیں لیا تھا۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 19391]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 175، م: 1929
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عدي بن حاتم بن عبد الله الطائي | صحابي شهير | |
👤←👥الشعبي الشعبي ← عدي بن حاتم بن عبد الله الطائي | ثقة ، مشهور ، فقيه فاضل | |
👤←👥ناس ذكرهم شعبة ناس ذكرهم شعبة ← الشعبي | ||
👤←👥عبد الله بن أبي السفر الهمداني عبد الله بن أبي السفر الهمداني ← ناس ذكرهم شعبة | ثقة | |
👤←👥شعبة بن الحجاج شعبة بن الحجاج ← عبد الله بن أبي السفر الهمداني | ثقة حافظ , متقن | |
👤←👥غندر ربيب شعبة غندر ربيب شعبة ← شعبة بن الحجاج | ثقة صحيح الكتاب إلا أن فيه غفلة |
Musnad Ahmad Hadith 19391 in Urdu
الشعبي ← عدي بن حاتم بن عبد الله الطائي