مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1004. حديث سهل ابن الحنظلية رضي الله تعالى عنه
حدیث نمبر: 22491
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ أَبِي الرَّبِيعِ ، عَنِ الْقَاسِمِ مَوْلَى مُعَاوِيَةَ، قَالَ: دَخَلْتُ مَسْجِدَ دِمَشْقَ، فَرَأَيْتُ نَاسًا مُجْتَمِعِينَ، وَشَيْخٌ يُحَدِّثُهُمْ، قُلْتُ: مَنْ هَذَا؟ قَالُوا: هَذَا سَهْلُ ابْنُ الْحَنْظَلِيَّةِ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَنْ أَكَلَ لَحْمًا فَلْيَتَوَضَّأْ" .
قاسم " جو کہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام ہیں " کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں مسجد دمشق میں داخل ہوا وہاں میں نے کچھ لوگوں کا مجمع دیکھا جنہیں ایک بزرگ حدیث سنا رہے تھے میں نے لوگوں سے پوچھا کہ یہ کون ہیں؟ تو انہوں نے بتایا کہ یہ حضرت سہل بن حنظلہ رضی اللہ عنہ ہیں میں نے انہیں یہ کہتے ہوئے سنا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص گوشت کھائے اسے چاہئے کہ نیا وضو کرے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22491]
حکم دارالسلام: إسناده ضعيف لجهالة سليمان أبى الربيع
الرواة الحديث:
القاسم بن عبد الرحمن الشامي ← سهل بن الحنظلية الأنصاري