الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1027. حَدِيثُ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
حدیث نمبر: 22754
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ مَرْثَدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْيَزَنِيِّ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُسَيْلَةَ الصُّنَابِحِيِّ , عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ: كُنْتُ فِيمَنْ حَضَرَ الْعَقَبَةَ الْأُولَى، وَكُنَّا اثْنَيْ عَشَرَ رَجُلًا،" فَبَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى بَيْعَةِ النِّسَاءِ، وَذَلِكَ قَبْلَ أَنْ تُفْتَرَضَ الْحَرْبُ عَلَى: أَنْ لَا نُشْرِكَ بِاللَّهِ شَيْئًا، وَلَا نَسْرِقَ، وَلَا نَزْنِيَ، وَلَا نَقْتُلَ أَوْلَادَنَا، وَلَا نَأْتِيَ بِبُهْتَانٍ نَفْتَرِهِ بَيْنَ أَيْدِينَا وَأَرْجُلِنَا، وَلَا نَعْصِيَهُ فِي مَعْرُوفٍ، فَإِنْ وَفَّيْتُمْ، فَلَكُمْ الْجَنَّةُ، وَإِنْ غَشِيتُمْ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا، فَأَمْرُكُمْ إِلَى اللَّهِ، إِنْ شَاءَ عَذَّبَكُمْ، وَإِنْ شَاءَ غَفَرَ لَكُمْ" .
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں عقبہ اولیٰ میں شریک ہونے والوں میں سے تھا اور ہم بارہ آدمی تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے بھی اسی طرح چھ چیزوں پر بیعت لی تھی جیسے عورتوں سے لی تھی، یہ جہاد فرض ہونے سے پہلے کی بات ہے، کہ تم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراؤ گے چوری نہیں کرو گے، بدکاری نہیں کرو گے اپنی اولاد کو قتل نہیں کرو گے اور ایک دوسرے پر بہتان نہیں لگاؤ گے اور نیکی کے کسی کام میں میری نافرمانی نہیں کرو گے اگر تم نے یہ عہد پورا کیا تو تمہارے لئے جنت ہے اور اگر تم نے ان میں سے کسی چیز کا ارتکاب کیا تو تمہارا معاملہ اللہ کے حوالے ہے اگر اس نے چاہا تو عذاب دے دے گا اور اگر چاہا تو معاف فرما دے گا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22754]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، خ: 18، م: 1709، وهذا إسناد حسن
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبادة بن الصامت | صحابي مشهور أحد النقباء بدري | |
👤←👥عبد الرحمن بن عسيلة الصنابحي عبد الرحمن بن عسيلة الصنابحي ← عبادة بن الصامت | ثقة | |
👤←👥مرثد بن عبد الله اليزني مرثد بن عبد الله اليزني ← عبد الرحمن بن عسيلة الصنابحي | ثقة فقيه | |
👤←👥يزيد بن أبي حبيب الأزدي يزيد بن أبي حبيب الأزدي ← مرثد بن عبد الله اليزني | ثقة فقيه ، وكان يرسل | |
👤←👥محمد بن إسحاق محمد بن إسحاق ← يزيد بن أبي حبيب الأزدي | صدوق يدلس ، ورمي بالتشيع والقدر | |
👤←👥إبراهيم بن سعد أبو إسحاق الزهري إبراهيم بن سعد أبو إسحاق الزهري ← محمد بن إسحاق | ثقة حجة ، تُكُلِّم فيه بلا قادح | |
👤←👥يعقوب بن إبراهيم بن سعد بن إبراهيم بن عبد الرحمن بن عوف يعقوب بن إبراهيم بن سعد بن إبراهيم بن عبد الرحمن بن عوف ← إبراهيم بن سعد أبو إسحاق الزهري | ثقة فاضل . |
Musnad Ahmad Hadith 22754 in Urdu
عبد الرحمن بن عسيلة الصنابحي ← عبادة بن الصامت