الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1031. حَدِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكِ ابْنِ بُحَيْنَةَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
حدیث نمبر: 22926
حَدَّثَنَا يَعْقُوب ، حَدَّثَنَا أَبي ، عَنْ أَبيهِ ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بنُ عَاصِمٍ ، عَنْ عَبدِ اللَّهِ بنِ مَالِكِ ابنِ بحَيْنَةَ ، قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ برَجُلٍ، وَقَدْ أُقِيمَ فِي الصَّلَاةِ وَهُوَ يُصَلِّي الرَّكْعَتَيْنِ قَبلَ الْفَجْرِ، فَقَالَ لَهُ شَيْئًا لَا نَدْرِي مَا هُوَ، فَلَمَّا انْصَرَفْنَا أَحَطْنَا بهِ نَقُولُ: مَاذَا قَالَ لَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: قَالَ لِي: " يُوشِكُ أَحَدُكُمْ أَنْ يُصَلِّيَ الصُّبحَ أَرْبعًا!" .
حضرت ابن بحینہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک آدمی کے پاس سے گزرے جو اقامت ہوجانے کے بعد فجر سے پہلے کی دو رکعتیں پڑھ رہا تھا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے کچھ فرمایا جو ہمیں معلوم نہ ہوسکا نماز سے فارغ ہو کر ہم نے اسے گھیر لیا اور پوچھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تم سے کیا فرمایا تھا؟ اس نے بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا تھا عنقریب تم میں سے کوئی شخص فجر کی چار رکعتیں پڑھنے لگے گا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22926]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 663، م:711
الرواة الحديث:
Musnad Ahmad Hadith 22926 in Urdu
حفص بن عاصم بن عمر بن الخطاب ← عبد الله بن مالك بن سعد بن القشب الأزدي