مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1062. حديث رجل من أصحاب النبى صلى الله عليه وسلم
حدیث نمبر: 23484
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بنُ إِبرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عَنْ عَمَّارِ بنِ أَبي عَمَّارٍ ، عَنِ ابنِ عَباسٍ ، قَالَ: كُنْتُ أَقُولُ فِي أَوْلَادِ الْمُشْرِكِينَ هُمْ مِنْهُمْ، فَحَدَّثَنِي رَجُلٌ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَاب النَّبيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَقِيتُهُ فَحَدَّثَنِي، عَنِ النَّبيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: " رَبهُمْ أَعْلَمُ بهِمْ، هُوَ خَلَقَهُمْ وَهُوَ أَعْلَمُ بهِمْ وَبمَا كَانُوا عَامِلِينَ" .
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک وقت تک میں اس بات کا قائل تھا کہ مسلمانوں کی اولاد مسلمانوں کے ساتھ ہوگی اور مشرکین کی اولاد مشرکین کے ساتھ ہوگی حتیٰ کہ فلاں آدمی نے مجھ سے فلاں کے حوالے سے یہ حدیث بیان کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مشرکین کی اولاد کے متعلق پوچھا گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ زیادہ بہتر جانتا ہے کہ وہ کیا عمل کرنے والے تھے (پھر میں ایک اور آدمی سے ملا اور اس نے بھی مجھے یہی بات بتائی تب میں اپنی رائے سے پیچھے ہٹ گیا) [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23484]
حکم دارالسلام: إسناده صحيح
الرواة الحديث:
Musnad Ahmad Hadith 23484 in Urdu
اسم مبهم ← اسم مبهم