🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1099. حَدِيثُ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23684
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ جُنَادَةَ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ ، أَنَّهُ قَالَ: أَتَيْتُ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ لَهُ: حَدِّثْنِي حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الدَّجَّالِ وَلَا تُحَدِّثْنِي عَنْ غَيْرِكَ، وَإِنْ كَانَ عِنْدَكَ مُصَدَّقًا، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " أَنْذَرْتُكُمْ فِتْنَةَ الدَّجَّالِ، فَلَيْسَ مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا أَنْذَرَهُ قَوْمَهُ أَوْ أُمَّتَهُ، وَإِنَّهُ آدَمُ جَعْدٌ أَعْوَرُ عَيْنِهِ الْيُسْرَى، وَإِنَّهُ يُمْطِرُ وَلَا يُنْبِتُ الشَّجَرَةَ، وَإِنَّهُ يُسَلَّطُ عَلَى نَفْسٍ فَيَقْتُلُهَا ثُمَّ يُحْيِيهَا وَلَا يُسَلَّطُ عَلَى غَيْرِهَا، وَإِنَّهُ مَعَهُ جَنَّةٌ وَنَارٌ، وَنَهْرٌ َمَاءٌ، وَجَبَلُ خُبْزٍ، وَإِنَّ جَنَّتَهُ نَارٌ وَنَارَهُ جَنَّةٌ، وَإِنَّهُ يَلْبَثُ فِيكُمْ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا، يَرِدُ فِيهَا كُلَّ مَنْهَلٍ إِلَّا أَرْبَعَ مَسَاجِدَ: مَسْجِدَ الْحَرَامِ، وَمَسْجِدَ الْمَدِينَةِ، وَالطُّورِ، وَمَسْجِدَ الْأَقْصَى، وَإِنْ شَكَلَ عَلَيْكُمْ أَوْ شُبِّهَ، فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَيْسَ بِأَعْوَرَ" .
جنادہ بن ابی امیہ کہتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے عرض کیا کہ مجھے دجال کے متعلق کوئی ایسی حدیث سنائیے جو آپ نے خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو، کسی اور کے حوالے سے بیان نہ کیجئے اگرچہ وہ آپ کے نزدیک سچا ہی ہو، انہوں نے کہا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ میں نے تمہیں فتنہ دجال سے ڈرا دیا ہے، ہر نبی نے اپنی قوم یا امت کو اس سے ڈرایا ہے، وہ گندمی رنگ اور گھنگریالے بالوں والا ہوگا، اس کی بائیں آنکھ کانی ہوگی، وہ بارش برسائے گا لیکن درخت نہیں اگا سکے گا، اسے ایک جان پر قدرت دی جائے گی جسے وہ قتل کر کے دوبارہ زندہ کرے گا لیکن اس کے علاوہ کسی اور پر اسے تسلط نہیں دیا جائے گا، اس کے ساتھ جنت اور جہنم، پانی کی نہر اور روٹی کا پہاڑ ہوگا، لیکن اس کی جنت درحقیقت جہنم ہوگی اور اس کی جہنم درحقیقت جنت ہوگی، وہ تمہارے درمیان چالیس دن رہے گا اور ان دنوں میں ہر گھاٹ پر پہنچے گا سوائے چار مسجدوں کے: مسجد حرام، مسجد مدینہ، طور اور مسجد اقصیٰ، اور اگر تم پر کوئی بات مشتبہ ہو جائے تو (یاد رکھو کہ) اللہ تعالیٰ کانا نہیں ہے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23684]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥[راو موضع إبهام]
👤←👥جنادة بن أبي أمية الأزدي
Newجنادة بن أبي أمية الأزدي ← [راو موضع إبهام]
مختلف في صحبته
👤←👥مجاهد بن جبر المخزومي
Newمجاهد بن جبر المخزومي ← جنادة بن أبي أمية الأزدي
ثقة ، إمام في التفسير وفي العلم
👤←👥الأعمش
Newالأعمش ← مجاهد بن جبر المخزومي
ثقة حافظ , عارف بالقراءات ورع لكنه يدلس
👤←👥شعبة بن الحجاج
Newشعبة بن الحجاج ← الأعمش
ثقة حافظ , متقن
👤←👥غندر ربيب شعبة
Newغندر ربيب شعبة ← شعبة بن الحجاج
ثقة صحيح الكتاب إلا أن فيه غفلة
Musnad Ahmad Hadith 23684 in Urdu