الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1105. حَدِيثُ سُوَيْدِ بْنِ مُقَرِّنٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
حدیث نمبر: 23742
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أخبرنا حُصَيْنٌ ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يِسَافٍ ، أَنَّ رَجُلًا كَانَ نَازِلًا فِي دَارِ سُوَيْدِ بْنِ مُقَرِّنٍ، قَالَ: فَلَطَمَ خَادِمًا، قَالَ: فَغَضِبَ سُوَيْدٌ ، فَقَالَ:" أَمَا وَجَدْتَ إِلَّا حُرَّ وَجْهِهِ، وَلَقَدْ رَأَيْتُنِي وَنَحْنُ سَابِعُ سَبْعَةٍ مِنْ وَلَدِ مُقَرِّنٍ، وَمَا لَنَا خَادِمٌ إِلَّا وَاحِدٌ عَمَدَ إِلَيْهِ وَاحِدٌ فَلَطَمَهُ، فَأَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَجَعْنَا أَنْ نُعْتِقَهُ، فَأَعْتَقْنَاهُ" .
ہلال بن یساف (رح) کہتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت سوید بن مقرن رضی اللہ عنہ کے گھر میں ٹھہرا ہوا تھا، اس نے ایک خادم کو تھپڑ مار دیا، اس پر حضرت سوید رضی اللہ عنہ ناراض ہوئے اور فرمایا کہ کیا تمہیں اس کے چہرے کے علاوہ کوئی اور جگہ نہیں ملی؟ میں نے وہ وقت دیکھا ہے کہ ہم مقرن کے سات بیٹے تھے اور ہمارے پاس صرف ایک خادم تھا، ہم میں سے ایک نے اسے تھپڑ مار دیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ جب ہم واپس جائیں تو اسے آزاد کردیں، چنانچہ ہم نے اسے آزاد کردیا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23742]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥سويد بن مقرن المزني | صحابي | |
👤←👥هلال بن يساف الأشجعي هلال بن يساف الأشجعي ← سويد بن مقرن المزني | ثقة | |
👤←👥حصين بن عبد الرحمن السلمي حصين بن عبد الرحمن السلمي ← هلال بن يساف الأشجعي | ثقة ، تغير حفظه في الآخر | |
👤←👥هشيم بن بشير هشيم بن بشير ← حصين بن عبد الرحمن السلمي | ثقة ثبت كثير التدليس والإرسال الخفي |
Musnad Ahmad Hadith 23742 in Urdu
هلال بن يساف الأشجعي ← سويد بن مقرن المزني