مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1283. حديث أم مبشر امرأة زيد بن حارثة رضي الله عنها
حدیث نمبر: 27362
حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ , قالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ , قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ , أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا , قَالَ: حَدَّثَتْنِي أُمُّ مُبَشِّرٍ , أَنَّها سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ حَفْصَةَ , يَقُولُ: " لَا يَدْخُلُ النَّارَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ مِنْ أَصْحَابِ الشَّجَرَةِ أَحَدٌ , الَّذِينَ بَايَعُوا تَحْتَهَا" , فَقَالَتْ: بَلَى , يَا رَسُولَ اللَّهِ , فَانْتَهَرَهَا , فَقَالَتْ حفْصَةُ: وَإِنْ مِنْكُمْ إِلا وَارِدُهَا سورة مريم آية 71 فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَدْ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ ثُمَّ نُنَجِّي الَّذِينَ اتَّقَوْا وَنَذَرُ الظَّالِمِينَ فِيهَا جِثِيًّا سورة مريم آية 72" .
حضرت ام مبشر رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں ارشاد فرمایا: ”مجھے امید ہے کہ ان شاء اللہ غزوہ بدر اور حدیبیہ میں شریک ہونے والا کوئی آدمی جہنم میں داخل نہ ہو گا“، حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا کہ کیا اللہ تعالیٰ نہیں فرماتا کہ «وَإِنْ مِنْكُمْ إِلا وَارِدُهَا» ”تم میں سے ہر شخص اس میں وارد ہو گا۔“ تو میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ آیت پڑھتے ہوئے سنا: «ثُمَّ نُنَجِّي الَّذِينَ اتَّقَوْا وَنَذَرُ الظَّالِمِينَ فِيهَا جِثِيًّا» ”پھر ہم متقی لوگوں کو نجات دے دیں گے اور ظالموں کو اس میں گھٹنوں کے بل پڑا رہنے کے لئے چھوڑ دیں گے۔“ [مسند احمد/من مسند القبائل/حدیث: 27362]
حکم دارالسلام: إسناده صحيح، م: 2496
الرواة الحديث:
Musnad Ahmad Hadith 27362 in Urdu
جابر بن عبد الله الأنصاري ← حميمة بنت صيفي الأنصارية