مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. مسند عبد اللہ بن العباس بن عبد المطلب رضي اللہ عنهما
حدیث نمبر: 3121
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنِ الْفُضَيْلِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: أُرَاهُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ" تَمَتَّعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ". فَقَالَ: عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ نَهَى أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ عَنِ الْمُتْعَةِ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: مَا يَقُولُ عُرَيَّةُ؟ قَالَ: يَقُولُ: نَهَى أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ عَنِ الْمُتْعَةِ. فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أُرَاهُمْ سَيَهْلِكُونَ! أَقُولُ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَيَقُولُ: نَهَى أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے فرمایا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حج تمتع کیا ہے، عروہ بن زبیر رحمہ اللہ کہنے لگے کہ حضرات شیخین تو اس سے منع کرتے رہے ہیں؟ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے پوچھا: عروہ کیا کہہ رہے ہیں؟ لوگوں نے بتایا کہ وہ کہہ رہے ہیں: حضرات شیخین نے تو اس سے منع فرمایا ہے؟ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: لگتا ہے کہ یہ لوگ ہلاک ہو کر رہیں گے، میں کہہ رہا ہوں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اور یہ کہہ رہے ہیں کہ سیدنا ابوبکر و سیدنا عمر رضی اللہ عنہما نے منع کیا۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 3121]
حکم دارالسلام: إسناده ضعيف، شريك سيئ الحفظ
الرواة الحديث:
سعيد بن جبير الأسدي ← عبد الله بن العباس القرشي