🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الحمیدی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1337)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
(پیاز لہسن کی بو ختم کرنے اور بقیع کی ہدایت)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا يَحْيَى بْنُ صَبِيحٍ الْخُرَاسَانِيُّ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ مَعْدَانَ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ الْيَعْمُرِيِّ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ , أَنَّهُ قَالَ: إِنِّي لأَحْسَبُ أَنَّكُمْ تَأْكُلُونَ شَجَرَتَيْنِ يَعْنِي: خَبِيثَتَيْنِ الْبَصَلَ وَالثُّومَ، فَإِنْ كُنْتُمْ لا بُدَّ فَاعِلِينَ، فَاقْتُلُوهُمَا بِالنُّضْجِ ثُمَّ كُلُوهُمَا،" فَلَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَجِدُ رِيحَهُ مِنَ الرَّجُلِ , فَيَأْمُرُ بِهِ , فَيَخْرُجُ إِلَى الْبَقِيعِ" .
معدان بن ابوطلحہ الیعمری سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں، میں یہ سمجھتا ہوں کہ تم لوگ ان دو درختوں۔ (سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی مراد، بو دار درخت پیاز اور لہسن تھے) کی پیدوار کھاتے ہو۔ اگر تم نے ضرور ایسا کرنا ہے تو تم پکا کر ان کی بو کو ختم کر دو، پھر انہیں کھاؤ، کیونکہ مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات یاد ہے کہ اگر آپ کو اس کی بو محسوس ہوتی تو آپ اس کے بارے میں حکم دیتے تھے، تو اسے بقیع کی طرف نکال دیا جاتا تھا۔ [مسند الحميدي/حدیث: 10]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه مسلم 567، 1617، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2091 والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 707، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 789، 6648، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 5144، 12399، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 184، 256»

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عمر بن الخطاب العدوي، أبو حفصصحابي
👤←👥معدان بن أبي طلحة اليعمري
Newمعدان بن أبي طلحة اليعمري ← عمر بن الخطاب العدوي
ثقة
👤←👥سالم بن أبي الجعد الأشجعي
Newسالم بن أبي الجعد الأشجعي ← معدان بن أبي طلحة اليعمري
ثقة
👤←👥قتادة بن دعامة السدوسي، أبو الخطاب
Newقتادة بن دعامة السدوسي ← سالم بن أبي الجعد الأشجعي
ثقة ثبت مشهور بالتدليس
👤←👥يحيى بن صبيح الخراساني، أبو بكر، أبو عبد الرحمن
Newيحيى بن صبيح الخراساني ← قتادة بن دعامة السدوسي
ثقة
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد
Newسفيان بن عيينة الهلالي ← يحيى بن صبيح الخراساني
ثقة حافظ حجة
مسند الحمیدی کی حدیث نمبر 10 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:10
فائدہ:
اس حدیث میں لہسن اور پیاز کا ذکر ہے، اور صحیح مسلم (564) میں الکراث (گیندنا) کا بھی ذکر ہے جو پیاز کے مشابہ ہوتا ہے۔
ان چیزوں کا استعمال حرام نہیں ہے، ورنہ انھیں پکا کر کھانے کا حکم نہ دیا جاتا، ان کے کھانے سے چونکہ منہ میں بو پیدا ہوتی ہے، جس سے ساتھ والے نمازی کو کراہت محسوس ہوتی ہے، اس لیے ان چیزوں کو کچا کھا کر مسجد میں آنے سے منع کیا گیا ہے۔ یہاں پر بطور تنبیہ عرض ہے کہ حقہ، سگریٹ وغیرہ کی بو لہسن اور پیاز کی بو سے زیادہ سخت ہے، اور یہ دونوں (حقہ اور سگریٹ وغیرہ) مطابقاً حرام ہیں، ان کو استعمال کر کے مسجد میں آنا بالاولٰی منع ہے۔ کوئی اس حدیث سے یہ نہ سمجھے کہ بدبودار چیز کے کھانے سے باجماعت نماز چھوڑنا درست ہے، اس حدیث کا یہ معنی ہرگز نہیں ہے، بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ نماز کا وقت قریب ہو تو ان چیزوں کے استعمال سے پر ہیز کیا جائے۔
[مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 10]

Musnad al-Humaydi Hadith 10 in Urdu