مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث نمبر 1028
حدیث نمبر: 1028
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سُلَيْمٍ الْمُحَارِبِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: كَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ جَالِسًا فِي الْمَسْجِدِ، فَرَأَى رَجُلا يَجْتَازُ الْمَسْجِدَ بَعْدَ الأَذَانِ، فَقَالَ:" أَمَّا هَذَا فَقَدْ عَصَى أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
اشعث بن سلیم محاربی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ مسجد میں تشریف فرما تھے انہوں نے ایک شخص کو دیکھا جو اذان ہونے کے بعد مسجد سے باہر چلا گیا تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس شخص نے سیدنا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کی ہے۔ [مسند الحميدي/حدیث: 1028]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 655، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1506، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2062، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 682، 683، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1659، 1660، وأبو داود فى «سننه» برقم: 536، والترمذي فى «جامعه» برقم: 204، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1241، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 733، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 5015، 5016، وأحمد فى «مسنده» برقم: 9439، والطبراني فى «الصغير» برقم: 817»
الرواة الحديث:
مسند الحمیدی کی حدیث نمبر 1028 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1028
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ اذان ہو جانے کے بعد مسجد سے باہر نہیں نکلنا چاہیے، اس سے وہ صورت مستثنٰی ہے کہ اگر مسجد میں ایسا آدمی بھی موجود ہے جس نے کسی دوسری مسجد میں جا کر نماز کروانی ہے یا کسی نے دوسری مسجد میں جا کر درس دینا ہے، وہ مسجد سے نکل سکتا ہے۔
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ اذان ہو جانے کے بعد مسجد سے باہر نہیں نکلنا چاہیے، اس سے وہ صورت مستثنٰی ہے کہ اگر مسجد میں ایسا آدمی بھی موجود ہے جس نے کسی دوسری مسجد میں جا کر نماز کروانی ہے یا کسی نے دوسری مسجد میں جا کر درس دینا ہے، وہ مسجد سے نکل سکتا ہے۔
[مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1027]
Musnad al-Humaydi Hadith 1028 in Urdu
سليم بن أسود المحاربي ← أبو هريرة الدوسي