🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الحمیدی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1337)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث نمبر 1311
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1311
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ غَيْرَ مَرَّةٍ، سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَزْرَعُ زَرْعًا، فَيَأْكُلُ مِنْهُ إِنْسٌ، وَلا جِنٌّ، وَلا طَيْرٌ، وَلا وَحْشٌ، وَلا سَبُعٌ، وَلا دَابَّةٌ، وَلا شَيْءٌ إِلا كَانَ لَهُ صَدَقَةً" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: جو مسلمان کوئی چیز بوتا ہے اور اس (پیداوار میں سے) کوئی انسان یا جن یا پرندہ یا وحشی جانور یا درندہ یا چوپایہ یا جو بھی چیز کچھ کھا لیتے ہیں، تو یہ چیز اس کے لیے صدقہ شمار ہوتی ہے۔ [مسند الحميدي/حدیث: 1311]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1552، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3368، 3369، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2652، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 11865، 11866، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15434، 27685، 28004، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2213، 2245»

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥جابر بن عبد الله الأنصاري، أبو محمد، أبو عبد الله، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥محمد بن مسلم القرشي، أبو الزبير
Newمحمد بن مسلم القرشي ← جابر بن عبد الله الأنصاري
صدوق إلا أنه يدلس
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد
Newسفيان بن عيينة الهلالي ← محمد بن مسلم القرشي
ثقة حافظ حجة
مسند الحمیدی کی حدیث نمبر 1311 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1311
فائدہ:
اس حدیث سے کھیتی باڑی کرنے کی فضیلت ثابت ہوتی ہے، اور یہ بات معلوم ہے کہ کسان جب بھی کوئی فصل ہوتا ہے، گندم وغیرہ تو بے شمار جانور اس سے کھاتے ہیں، اور اس قدر جانور زیادہ دانے کھاتے ہیں کہ کسان تنگ آ جاتا ہے، اسی طرح جب فصل کائی جاتی ہے، اس وقت بھی بہت زیادہ فصل زمین پر گرتی ہے، اور جانور خوب سیر ہو کر کھاتے ہیں
۔ اس حدیث سے کسانوں کی فضیلت ثابت ہوتی ہے کہ جو بھی جانور ان کی کھیتی سے فائدہ اٹھائے گا، اس کا ثواب کسان کو ملے گا، سبحان اللہ۔
اس میں اس کسان کی مذمت بیان کی گئی ہے جو کھیتی باڑی کی خاطر نمازوں کو ہی چھوڑ دے کھیتی باڑی میں بہت زیادہ مصروفیت والے کام کرنے ہوتے ہیں، اس وجہ سے اکثر کسان بے نماز ہوتے ہیں۔ (الا من رحم ربی)
[مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1310]

Musnad al-Humaydi Hadith 1311 in Urdu