مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
(ایک برتن سے غسل اور پانی باقی رکھنے کی روایت)
حدیث نمبر: 168
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا عَاصِمٌ الأَحْوَلُ ، عَنْ مُعَاذَةَ الْعَدَوِيَّةِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتَ: كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ، وَرُبَّمَا قَالَ لِي:" أَبْقِ لِي، أَبْقِ لِي" .
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی برتن سے غسل کر لیتے تھے بعض اوقات آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے فرماتے تھے: ”میرے لیے (پانی) باقی رہنے دینا، میرے لیے باقی رہنے دینا۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 168]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه وابن حبان فى ”صحيحه“: 1195، وأبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“:4547»
الرواة الحديث:
مسند الحمیدی کی حدیث نمبر 168 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:168
فائدہ:
میاں بیوی اکٹھے غسل کر سکتے ہیں، اور دوران غسل بات کرنا بھی درست ہے۔
میاں بیوی اکٹھے غسل کر سکتے ہیں، اور دوران غسل بات کرنا بھی درست ہے۔
[مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 168]
معاذة بنت عبد الله العدوية ← عائشة بنت أبي بكر الصديق