🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن ٹیکسٹ کی صورت میں حاصل کریں۔ مزید تفصیل کے لیے رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الحمیدی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1337)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث نمبر 256
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 256
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ..... قَالَ سُفْيَانُ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ زَيْدٍ التَّيْمِيُّ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَ حَبَشٌ يَلْعَبُونَ بِحِرَابٍ لَهُمْ , فَكُنْتُ أَنْظُرُ مِنْ بَيْنَ أُذُنَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَعَاتِقِهِ حَتَّى كُنْتُ أَنَا الَّتِي صَدَدْتُ، زَادَ يَعْقُوبُ بْنُ زَيْدٍ فِي حَدِيثِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنْهُمْ أَحَدٌ إِلا شَّيْطَانُ آخِذٌ بِثَوْبِهِ، يَقُولُ: انْظُرْ، فَلَمَّا جَاءَ عُمَرُ تَفَرَّقَتِ الشَّيَاطِينُ"، قَالَتْ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْعَبُوا يَا بَنِي أَرْفَدَةَ! تَعْلَمَ الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى أَنَّ فِي دِينِنَا فُسْحَةً" ، قَالَتْ عَائِشَةُ: فَلَمْ أَحْفَظْ مِنْ قَوْلِهِمْ غَيْرَ هَذِهِ الْكَلِمَةِ: أَبُو الْقَاسِمِ طَيِّبٌ , أَبُو الْقَاسِمِ طَيِّبٌ.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، حبشی لوگ اپنے چھوٹے نیزوں کے ذریعے جنگی کرتب دکھا رہے تھے، تو میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کانوں اور کندھوں کے درمیان میں سے انہیں دیکھ رہی تھی یہاں تک کہ میں ہی پیچھے ہٹ گئی۔ یعقوب بن زید اپنی روایت میں یہ الفاظ مزید نقل کئے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید ارشاد فرمایا: ان میں سے ہر ایک کے کپڑے کو شیطان پکڑتا ہے اور کہتا ہے تم دیکھو لیکن جب عمر آیا، تو شیاطین ادھر ادھر بکھر گئے۔ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے بنو ارفدہ! تم اپنے کرتب جاری رکھو تاکہ یہودیوں اور عیسائیوں کو پتہ چل جائے کہ ہمارے دین میں گنجائش ہے۔ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، وہ لوگ جو الفاظ نکال رہے تھے اس میں مجھے صرف یہی بات یاد رہ گئی وہ یہ کہہ رہے تھے حضرت ابولقاسم پاکیزہ ہیں، حضرت ابوالقاسم پاکیزہ ہیں۔ [مسند الحميدي/حدیث: 256]
تخریج الحدیث: «‏‏‏‏إسناده صحيح وقد استوفينا تخریجه فى مسند الموصلي برقم:4829 وفي ابن حبان فى ”صحيحه“: 5868»

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عائشة بنت أبي بكر الصديق، أم عبد اللهصحابي
👤←👥يعقوب بن زيد القرشي، أبو يوسف، أبو عرفة
Newيعقوب بن زيد القرشي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق
ثقة
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد
Newسفيان بن عيينة الهلالي ← يعقوب بن زيد القرشي
ثقة حافظ حجة
👤←👥عائشة بنت أبي بكر الصديق، أم عبد الله
Newعائشة بنت أبي بكر الصديق ← سفيان بن عيينة الهلالي
صحابي
👤←👥عروة بن الزبير الأسدي، أبو عبد الله
Newعروة بن الزبير الأسدي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق
ثقة فقيه مشهور
👤←👥هشام بن عروة الأسدي، أبو المنذر، أبو عبد الله، أبو بكر
Newهشام بن عروة الأسدي ← عروة بن الزبير الأسدي
ثقة إمام في الحديث
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد
Newسفيان بن عيينة الهلالي ← هشام بن عروة الأسدي
ثقة حافظ حجة
مسند الحمیدی کی حدیث نمبر 256 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:256
فائدہ:
مسجد کے اندر جنگی تیاری کی مشق کرنا درست ہے۔ اس حدیث میں ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا صحابہ کا کھیل دیکھتی رہیں۔ یہ پردے کی آیات نازل ہونے سے پہلے کا واقعہ ہے، نیز اس حدیث سے ثابت ہوا کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے شیطان ڈرتا تھا۔ ہرا یسا کھیل کھیلنا جائز ہے جو قرآن و حدیث کے خلاف نہ ہو اور جس میں نماز وغیرہ کو ضائع نہ کیا جائے اور جس میں فضول خرچی بھی نہ ہو۔
[مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 256]

Musnad al-Humaydi Hadith 256 in Urdu