مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث نمبر 268
حدیث نمبر: 268
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، عَنْ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ عَبَّاسِ بْنِ ذَرِيحٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: كَتَبَ مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ إِلَى عَائِشَةَ أَنِ اكْتُبِي إِلَيَّ بِشَيْءٍ سَمِعْتِيهِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فَكَتَبَتْ إِلَيْهِ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " إِنَّهُ مَنْ يَعْمَلْ بِغَيْرِ طَاعَةِ اللَّهِ يَعُودُ حَامِدُهُ مِنَ النَّاسِ ذَامًّا" .
امام شعبی بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو خط لکھا کہ آپ مجھے کوئی ایسی چیز جوابی خط میں لکھیں جو آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے انہیں جوابی خط میں تحریر کیا میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کرتا ہے تو لوگوں میں سے جو لوگ اس کی تعریف کرتے ہوں وہ اس کی مذمت کرنے والے بن جاتے ہیں۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 268]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البيهقي فى الزهد الكبير، برقم 886، من طريق الحميدي، بهذا الإسناد»
الرواة الحديث:
مسند الحمیدی کی حدیث نمبر 268 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:268
فائدہ:
اس سے ثابت ہوا کہ زمانہ صحابہ میں ایک دوسرے کی طرف احادیث لکھ کر بھیجی جاتی تھیں، بلکہ زمانہ نبوی میں ہی کتابت حدیث کا آغاز بڑے زور وشور سے ہو چکا تھا، والحمد اللہ۔ اللہ تعالیٰ نے حفاظت قرآن وحدیث کے لیے صحابہ، تابعین اور محدثین کی جماعتیں پیدا کیں۔ جن الفاظ کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے احادیث بیان کیں، وہ انھی الفاظ کے ساتھ محفوظ ہیں۔ نیز اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ قرآن وحدیث کی اطاعت کے بغیر عمل دنیا وآخرت میں ذلت کا باعث ہے۔ عارضی طور پر اگر کوئی تعریف کر بھی دے گا لیکن آخر کار وہ بھی اس کی مذمت کرے گا۔ اس حدیث میںہمیں قرآن وحدیث کے مطابق زندگی گزارنے کا درس دیا گیا ہے۔

[مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 268]
Musnad al-Humaydi Hadith 268 in Urdu
عامر الشعبي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق