مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث نمبر 499
حدیث نمبر: 499
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، وَحَدَّثَنَاهُ ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ عَمْرٌو: وأَعْتَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ بِالْعِشَاءِ، فَخَرَجَ عُمَرُ، فَقَالَ: الصَّلاةَ يَا رَسُولَ اللَّهِ! قَدْ رَقَدَ النِّسَاءُ وَالْوِلْدَانُ، قَالَ عَمْروَ: فَخَرج رَسُول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَأْسُهُ يقْطُرُ مَاءً، وَهُوَ يَقُولُ:" إِنَّهُ لَلْوَقْتُ، لَولاَ أَنْ أَشُقَّ عَلَى المُؤمِنين، مَا صَلَّيتُ إِلا هَذِهِ السَّاعَةَ" ، وَقَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: أَخَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ بِالْعِشَاءِ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَأْسُهُ يَقْطُرُ مَاءً، وَهُوَ يَقُولُ:" إِنَّهُ لَلْوَقْتُ لَوْلا أَنْ أَشُقَّ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ مَا صَلَّيْتُ إِلا هَذِهِ السَّاعَةَ". قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: فَخَرَجَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ يَمْسَحُ الْمَاءَ عَنْ شِقَّهِ، وَهُوَ يَقُولُ: إِنَّهُ الْوَقْتُ لَوْلا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي، وَكَانَ سُفْيَانُ رُبَّمَا حَدَّثَ بِهَذَا الْحَدِيثِ، فَأَدْرَجَهُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ عَمْرٍو، وَابْنِ جُرَيْجٍ مَا يَذْكُرُ فِيهِ الْخَبَرَ، فَإِذَا، قَالَ فِيهِ: حَدَّثَنَا وَسَمِعْتُ أَوْ سَمِعْتُ أَوْ أَخْبَرَنَا أَخْبَرَ بِهَذَا عَلَى هَذَا وَهَذَا عَلَى هَذَا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز ادا کرنے میں تاخیر کر دی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے اور انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! نماز (کا وقت گزر رہا ہے)۔ خواتین اور بچے سو چکے ہیں۔ یہاں عمرو نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم لائے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر مبارک سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا: ”یہی تو وقت ہے! اگر مجھے اہل ایمان کے مشقت میں مبتلا ہونے کا اندیشہ نہ ہوتا، تو میں اس نماز کو اسی وقت میں ادا کرتا۔“ ابن جریج نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے رات کے وقت عشاء کی نماز مؤخر کر دی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب تشریف لائے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ایک پہلو کی طرف سے پانی پونچھ رہے تھے اور یہ ارشاد فرما رہے تھے، ”یہی تو وقت ہے! اگر مجھے اپنی امت کے مشقت میں مبتلا ہونے کا اندیشہ نہ ہوتا۔“ سفیان نامی راوی نے بعض اوقات اس حدیث کو نقل کرتے ہوئے اس میں یہ ادراج کیا ہے کہ یہ روایت سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے منقول ہے۔ [مسند الحميدي/حدیث: 499]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 571، 7239، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 642، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 342، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1098، 1532، 1533، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 530، 531، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1525، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1951، برقم: 3535، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2398»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن العباس القرشي، أبو العباس | صحابي | |
👤←👥عطاء بن أبي رباح القرشي، أبو محمد عطاء بن أبي رباح القرشي ← عبد الله بن العباس القرشي | ثبت رضي حجة إمام كبير الشأن | |
👤←👥ابن جريج المكي، أبو خالد، أبو الوليد ابن جريج المكي ← عطاء بن أبي رباح القرشي | ثقة | |
👤←👥عطاء بن أبي رباح القرشي، أبو محمد عطاء بن أبي رباح القرشي ← ابن جريج المكي | ثبت رضي حجة إمام كبير الشأن | |
👤←👥عمرو بن دينار الجمحي، أبو محمد عمرو بن دينار الجمحي ← عطاء بن أبي رباح القرشي | ثقة ثبت | |
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد سفيان بن عيينة الهلالي ← عمرو بن دينار الجمحي | ثقة حافظ حجة |
مسند الحمیدی کی حدیث نمبر 499 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:499
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ عشاء کی نماز جتنی تاخیر سے پڑھی جائے، اس کا اتنا ہی زیادہ ثواب ہے لیکن یہ اس وقت ہے جب مسجد کے تمام لوگ اس پر متفق ہوں، ورنہ عام اول وقت میں ہی پڑھ لینی چاہیے، جس طرح عام معمول کے مطابق پڑھی جا رہی ہے۔
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ عشاء کی نماز جتنی تاخیر سے پڑھی جائے، اس کا اتنا ہی زیادہ ثواب ہے لیکن یہ اس وقت ہے جب مسجد کے تمام لوگ اس پر متفق ہوں، ورنہ عام اول وقت میں ہی پڑھ لینی چاہیے، جس طرح عام معمول کے مطابق پڑھی جا رہی ہے۔
[مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 499]
Musnad al-Humaydi Hadith 499 in Urdu
عطاء بن أبي رباح القرشي ← عبد الله بن العباس القرشي