الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث نمبر 549
حدیث نمبر: 549
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا مِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي رَجُلٌ مِنَ فَهْمٍ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ بِالْمُزْدَلِفَةِ، فَنَحَرَ لَنَا جَزُورًا، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُلْقِي اللَّحْمَ، قَالَ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَطْيَبُ اللَّحْمِ لَحْمُ الظَّهْرِ" .
مسعر بن کدام بیان کرتے ہیں: فہم قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک آدمی نے یہ بات بیان کی ہے، ہم لوگ مزدلفہ میں سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھے، انہوں نے ہمارے لیے ایک اونٹ ذبح کروایا، تو سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بولے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گوشت پیش کیا جاتا تھا، اور یہ بات بھی بیان کی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”گوشت میں سب سے زیادہ پاکیزہ گوشت پشت کا گوشت ہے۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 549]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف فى جهالة وأخرجه والحاكم فى «مستدركه» برقم: 7189 7190 والنسائي فى «الكبريٰ» برقم: 6623 وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3308 وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 1768، برقم: 1774، برقم: 1781، برقم: 1784»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن جعفر بن أبي طالب بن عبد المطلب | له صحبة | |
👤←👥[راو موضع إبهام] [راو موضع إبهام] ← عبد الله بن جعفر بن أبي طالب بن عبد المطلب | ||
👤←👥مسعر بن كدام مسعر بن كدام ← [راو موضع إبهام] | ثقة ثبت فاضل | |
👤←👥سفيان بن عيينة سفيان بن عيينة ← مسعر بن كدام | ثقة حافظ فقيه , إمام حجة إلا أنه تغير حفظه بأخرة , وكان ربما دلس لكن عن الثقات |
مسند الحمیدی کی حدیث نمبر 549 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:549
فائدہ:
اس حدیث میں گوشت کا ذکر ہے کہ سب سے عمدہ گوشت پشت کا ہوتا ہے۔ سنن ابن ماحبہ (3308) میں یہ حدیث اس طرح ہے کہ ”لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گوشت پیش کر رہے تھے۔ لیکن یہ روایت ضعیف ہے اس کی سند میں محمد بن عبدالرحمن مدنی غیر معروف ہے۔ انظر [الضعيفه: 2813]
اس حدیث میں گوشت کا ذکر ہے کہ سب سے عمدہ گوشت پشت کا ہوتا ہے۔ سنن ابن ماحبہ (3308) میں یہ حدیث اس طرح ہے کہ ”لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گوشت پیش کر رہے تھے۔ لیکن یہ روایت ضعیف ہے اس کی سند میں محمد بن عبدالرحمن مدنی غیر معروف ہے۔ انظر [الضعيفه: 2813]
[مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 549]
Musnad al-Humaydi Hadith 549 in Urdu
[راو موضع إبهام] ← عبد الله بن جعفر بن أبي طالب بن عبد المطلب