🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الحمیدی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1337)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث نمبر 684
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 684
قَالَ عَمْرٌو: وَسَأَلْنَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، فَقَالَ: لا يَقْرَبُهَا حَتَّى يَطُوفَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ.
عمر و بن دینار کہتے ہیں: ہم نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے یہ سوال کیا، تو انہوں نے فرمایا: تم اپنی بیوی کے قریب اس وقت تک نہیں جا سکتے جب تک تم صفا و مروہ کا چکر نہیں لگا لیتے۔ [مسند الحميدي/حدیث: 684]
تخریج الحدیث: «حديث جابر هذا موصول بلإسناد السابق وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 396، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 9458، 9911، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5634، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 14944»

مسند الحمیدی کی حدیث نمبر 684 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:684
فائدہ:
اس سے ثابت ہوا کہ عمرہ کے دوران مرد پر جماع حرام ہے، عمرہ مکمل کرنے کے بعد احرام کی پابندیوں سے آزاد ہو جاتا ہے تب بیوی سے جماع جائز ہے۔
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم عنہم کوحکم دیا کہ وہ اپنے احرام کو عمرہ میں بدل لیں، طواف کر یں، پھر بال چھوٹے کرائیں اور احرام کی پابندیوں سے آزاد ہو جائیں۔ [صـحـيـح الـبـخـاري قبل ح: 1791]
اس میں طواف سے مراد بیت اللہ کا طواف اور صفا و مروہ کی سعی دونوں ہیں۔ جیسا کہ مسند حمیدی (683) میں وضاحت ہے۔
[مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 684]