مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث نمبر 970
حدیث نمبر: 970
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ سَعْدٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ عَتِيقٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ عَلَى الْمِنْبَرِ , يَقُولُ: " صَلاةٌ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ أَفْضَلُ مِنْ مِائَةِ صَلاةٍ، فِيمَا سِوَاهُ مِنَ الْمَسَاجِدِ" , قَالَ الْحُمَيْدِيُّ: قَالَ سُفْيَانُ: فَيَرَوْنَ أَنَّ الصَّلاةَ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ أَفْضَلُ مِنْ مِائَةِ أَلْفِ صَلاةٍ فِيمَا سِوَاهُ مِنَ الْمَسَاجِدِ إِلا مَسْجِدَ الرَّسُولِ، فَإِنَّمَا فَضْلُهُ عَلَيْهِ بِمِائَةِ صَلاةٍ".
سلیمان بن غتیق بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو منبر پر یہ بیان کرتے ہوئے سنا: وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے: ”مسجد حرام میں ایک نماز ادا کرنا اور کسی بھی مسجد میں ایک سو نمازیں ادا کرنے سے افضل ہے۔“
امام حمیدی کہتے ہیں: سفیان نے یہ بات بیان کی ہے، علماء اس بات کے قائل ہیں: مسجد حرام میں نماز ادا کرنا اور کسی بھی مسجد میں ایک لاکھ نمازیں ادا کرنے سے افضل ہے، البتہ مسجد نبوی کا حکم مختلف ہے۔ کیونکہ مسجد نبوی کے مقابلے میں مسجد حرام کو ایک سو گنا فضیلت حاصل ہے۔ [مسند الحميدي/حدیث: 970]

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وهو موقوف على عمر، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 7600، وأخرجه الطحاوي فى "شرح معاني الآثار"، برقم: 4801، وابن حبان فى ”صحيحه“: 1620»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن الزبير الأسدي، أبو بكر، أبو خبيب | صحابي | |
👤←👥سليمان بن عتيق المحاربي سليمان بن عتيق المحاربي ← عبد الله بن الزبير الأسدي | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥زياد بن سعد الخراساني، أبو عبد الرحمن زياد بن سعد الخراساني ← سليمان بن عتيق المحاربي | ثقة ثبت | |
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد سفيان بن عيينة الهلالي ← زياد بن سعد الخراساني | ثقة حافظ حجة |
مسند الحمیدی کی حدیث نمبر 970 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:970
فائدہ:
اس حدیث میں مسجد حرام میں نماز پڑھنے کی فضیلت وارد ہوئی ہے، مسجد حرام میں نماز پڑھنے کا ثواب دیگر مساجد میں نماز پڑھنے سے ایک لاکھ گنا زیادہ ہے، اور مسجد نبوی سے ایک سو گنا زیادہ ہے۔
اس حدیث میں مسجد حرام میں نماز پڑھنے کی فضیلت وارد ہوئی ہے، مسجد حرام میں نماز پڑھنے کا ثواب دیگر مساجد میں نماز پڑھنے سے ایک لاکھ گنا زیادہ ہے، اور مسجد نبوی سے ایک سو گنا زیادہ ہے۔
[مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 969]
Musnad al-Humaydi Hadith 970 in Urdu
سليمان بن عتيق المحاربي ← عبد الله بن الزبير الأسدي