🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں حدیث 365 ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
موطا امام مالك رواية يحييٰ سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

موطا امام مالك رواية يحييٰ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1852)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. باب نكاح العبيد
غلام کے نکاح کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1117
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، أَنَّهُ سَمِعَ رَبِيعَةَ بْنَ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، يَقُولُ: " يَنْكِحُ الْعَبْدُ أَرْبَعَ نِسْوَةٍ" .
حضرت ربیعہ بن ابوعبدالرحمٰن کہتے تھے: غلام چار عورتوں سے نکاح کر سکتا ہے۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ قول بہت اچھا ہے میرے نزدیک۔
[موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1117]
تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 13939، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 13205، 13134، 13135، فواد عبدالباقي نمبر: 28 - كِتَابُ النِّكَاحِ-ح: 43»

اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1117B1
قَالَ مَالِكٌ: وَهَذَا أَحْسَنُ مَا سَمِعْتُ فِي ذَلِكَ
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: غلام کا نکاح مولیٰ کی اجازت پر موقوف ہے، اگر مولیٰ اجازت دے گا تو صحیح ہوگا ورنہ تفریق کی جائے گی، اور حلالہ کا نکاح ہر طرح سے چھوڑا جائے گا۔
[موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1117B1]
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 28 - كِتَابُ النِّكَاحِ-ح: 43»

اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1117B2
قَالَ مَالِكٌ: وَالْعَبْدُ مُخَالِفٌ لِلْمُحَلِّلِ إِنْ أَذِنَ لَهُ سَيِّدُهُ ثَبَتَ نِكَاحُهُ، وَإِنْ لَمْ يَأْذَنْ لَهُ سَيِّدُهُ فُرِّقَ بَيْنَهُمَا، وَالْمُحَلِّلُ يُفَرَّقُ بَيْنَهُمَا عَلَى كُلِّ حَالٍ إِذَا أُرِيدَ بِالنِّكَاحِ التَّحْلِيلُ. قَالَ مَالِكٌ فِي الْعَبْدِ إِذَا مَلَكَتْهُ امْرَأَتُهُ، أَوِ الزَّوْجُ يَمْلِكُ امْرَأَتَهُ: إِنَّ مِلْكَ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا صَاحِبَهُ يَكُونُ فَسْخًا بِغَيْرِ طَلَاقٍ، وَإِنْ تَرَاجَعَا بِنِكَاحٍ بَعْدُ، لَمْ تَكُنْ تِلْكَ الْفُرْقَةُ طَلَاقًا
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: اگر زوج زوجہ کا مالک ہو جائے یا زوجہ زوج کی مالک ہو جائے تو نکاح خود بخود فسخ ہو جائے گا بغیر طلاق کے، اب اگر پھر نکاح کریں گے تو خاوند کو تین طلاق کا اختیار رہے گا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1117B2]
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 28 - كِتَابُ النِّكَاحِ-ح: 43»

اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1117B3
قَالَ مَالِكٌ: وَالْعَبْدُ إِذَا أَعْتَقَتْهُ امْرَأَتُهُ إِذَا مَلَكَتْهُ، وَهِيَ فِي عِدَّةٍ مِنْهُ لَمْ يَتَرَاجَعَا إِلَّا بِنِكَاحٍ جَدِيدٍ
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: اگر زوجہ اپنے خاوند کو خرید کر آزاد کر دے اور وہ عدت میں ہو تو وہ دونوں نئے نکاح کے بغیر نہیں مل سکتے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1117B3]
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 28 - كِتَابُ النِّكَاحِ-ح: 43»