🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
موطا امام مالك رواية يحييٰ سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

موطا امام مالك رواية يحييٰ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1852)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
41. باب عيادة المريض والطيرة
بیمار پرسی اور فال بد کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1723
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك أَنَّهُ بَلَغَهُ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ ، عَنْ ابْنِ عَطِيَّةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَا عَدْوَى وَلَا هَامَ وَلَا صَفَرَ، وَلَا يَحُلَّ الْمُمْرِضُ عَلَى الْمُصِحِّ، وَلْيَحْلُلِ الْمُصِحُّ حَيْثُ شَاءَ"، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا ذَاكَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّهُ أَذًى"
سیدنا ابن عطیہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں ہے عدویٰ (یعنی چھوت، ایک کی بیماری دوسرے کو لگ جانا)، اور نہ ہام (اُلّو جس کو لوگ منحوس سمجھتے ہیں، یا مردے کی روح جانور کی شکل)، اور نہ صفر کا مہینہ (جس کو لوگ منحوس جانتے ہیں، تیرہ تیزی میں کوئی کام کرنا بہتر نہیں جانتے)، لیکن بیمار اونٹ تندرست اونٹ کے پاس نہ اتارا جائے، البتہ جس شخص کا اونٹ اچھا ہو اس کو اختیار ہے جہاں چاہے اترے۔ لوگوں نے پوچھا: اس کا کیا سبب ہے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مرض سے نفرت ہوتی ہے، یا تکلیف ہوتی ہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1723]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5707، 5717، 5757، 5770، 5771، 5773، 5775، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2220، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3911، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7609، فواد عبدالباقي نمبر: 50 - كِتَابُ الْعَيْنِ-ح: 18»

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥بكير بن عبد الله القرشي، أبو يوسف، أبو عبد اللهثقة
Muwatta Imam Malik Riwayat Yahya Hadith 1723 in Urdu