پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
موطا امام مالك رواية يحييٰ سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
86. باب ما جاء فى طلب العلم
علم حاصل کر نے کا بیان
حدیث نمبر: 1850
حَدَّثَنِي عَنْ مَالِكٍ أَنَّهُ بَلَغَهُ ”أَنَّ لُقْمَانَ الْحَكِيمَ أَوْصَى ابْنَهُ فَقَالَ: يَا بُنَيَّ جَالِسِ الْعُلَمَاءَ، وَزَاحِمْهُمْ بِرُكْبَتَيْكَ، فَإِنَّ اللَّهَ يُحْيِي الْقُلُوبَ بِنُورِ الْحِكْمَةِ، كَمَا يُحْيِي اللَّهُ الْأَرْضَ الْمَيْتَةَ بِوَابِلِ السَّمَاءِ“۔
حضرت لقمان حکیم فرماتے تھے اپنے بیٹے سے مرتے وقت (اس بیٹے کا نام شکور تھا یا اسلم) کہ: اے میرے بیٹے! عالموں کے پاس بیٹھا کر، اور اپنے گھٹنے ان سے ملا دے، کیونکہ اللہ جل جلالہُ جِلاتا (آباد کرتا) ہے دلوں کو حکمت کے نور سے، جیسے جِلاتا (آباد کرتا) ہے مری ہوئی زمین کو بارش سے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1850]
تخریج الحدیث: «مقطوع ضعيف، وأخرجه البيهقي فى المدخل: 445/297، وابن عبدالبر فى جامع بيان العلم و فضله: 676، قاضي عياض فى الغنية، فواد عبدالباقي نمبر: 59 - كِتَابُ الْعِلْمِ-ح: 1»
Muwatta Imam Malik Riwayat Yahya Hadith 1850 in Urdu