یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
موطا امام مالك رواية يحييٰ سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. باب جامع الصلاة
نماز سے متعلقہ احادیث کا بیان
حدیث نمبر: 415
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ الْخِيَارِ ، أَنَّهُ قَالَ: بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسٌ بَيْنَ ظَهْرَانَيِ النَّاسِ، إِذْ جَاءَهُ رَجُلٌ فَسَارَّهُ فَلَمْ يُدْرَ مَا سَارَّهُ بِهِ، حَتَّى جَهَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِذَا هُوَ يَسْتَأْذِنُهُ فِي قَتْلِ رَجُلٍ مِنَ الْمُنَافِقِينَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ جَهَرَ: " أَلَيْسَ يَشْهَدُ أَنَّ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ"، فَقَالَ الرَّجُلُ: بَلَى، وَلَا شَهَادَةَ لَهُ، فَقَالَ:" أَلَيْسَ يُصَلِّي"، قَالَ: بَلَى، وَلَا صَلَاةَ لَهُ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أُولَئِكَ الَّذِينَ نَهَانِي اللَّهُ عَنْهُمْ"
عبیداللہ بن عدی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے ہوئے تھے لوگوں میں، اتنے میں ایک شخص آیا اور کان میں کچھ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کہنے لگا، ہم کو خبر نہیں ہوئی کیا کہتا ہے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پکار کر بول اٹھے تب معلوم ہوا کہ وہ شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک منافق کے قتل کی اجازت چاہتا تھا، تو جب پکار اُٹھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا وہ شخص گواہی نہیں دیتا اس امر کی کہ کوئی معبودِ حق نہیں ہے سوا اللہ کے۔ اور محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم بے شک اس کے رسول ہیں؟“ اس شخص نے کہا: ہاں، مگر اس کی گواہی کا کچھ اعتبار نہیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ نے فرمایا: ”کیا وہ نماز نہیں پڑھتا؟“ بولا: ہاں، پڑھتا ہے لیکن اس کی نماز کا کچھ اعتبار نہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسے لوگوں کے قتل سے منع کیا ہے مجھ کو اللہ نے۔“ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 415]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5971، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6598، 16926، 16927، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 118/3، 103/6، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24160، 24161، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 18688، شركة الحروف نمبر: 382، فواد عبدالباقي نمبر: 9 - كِتَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ-ح: 84»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبيد الله بن عدي القرشي | لم تثبت صحبته | |
👤←👥عطاء بن يزيد الجندعي، أبو يزيد، أبو محمد عطاء بن يزيد الجندعي ← عبيد الله بن عدي القرشي | ثقة | |
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر محمد بن شهاب الزهري ← عطاء بن يزيد الجندعي | الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه |
Muwatta Imam Malik Riwayat Yahya Hadith 415 in Urdu
عطاء بن يزيد الجندعي ← عبيد الله بن عدي القرشي