موطا امام مالك رواية يحييٰ سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابُ مَا جَاءَ فِي ذِكْرِ اللّٰهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَىٰ
ذکر الٰہی کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 492
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، أَنَّهُ قَالَ: قَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ : " أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ أَعْمَالِكُمْ، وَأَرْفَعِهَا فِي دَرَجَاتِكُمْ، وَأَزْكَاهَا عِنْدَ مَلِيكِكُمْ، وَخَيْرٍ لَكُمْ مِنْ إِعْطَاءِ الذَّهَبِ وَالْوَرِقِ، وَخَيْرٍ لَكُمْ مِنْ أَنْ تَلْقَوْا عَدُوَّكُمْ فَتَضْرِبُوا أَعْنَاقَهُمْ وَيَضْرِبُوا أَعْنَاقَكُمْ"، قَالُوا: بَلَى، قَالَ:" ذِكْرُ اللَّهِ تَعَالَى" . قَالَ زِيَادُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ : وَقَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ :" مَا عَمِلَ ابْنُ آدَمَ مِنْ عَمَلٍ أَنْجَى لَهُ مِنْ عَذَابِ اللَّهِ مِنْ ذِكْرِ اللَّهِ"
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا تم کو نہ بتاؤں وہ کام جو تمہارے سب کاموں سے بہتر ہے تمہارے لئے، اور درجہ میں سب سے زیادہ بلند ہے، اور تمہارے مالک کے نزدیک سب کاموں سے زیادہ عمدہ ہے، اور بہتر ہے سونا اور چاندی خرچ کرنے سے، اور بہتر ہے اس سے کہ تم اپنے دشمن سے لڑ کر اس کی گردن مارو اور وہ تمہاری گردن مارے۔ کہا صحابہ رضی اللہ عنہم نے: ہاں، بتاؤ۔ کہا انہوں نے: ذکر اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا۔ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے کہا: آدمی نے کوئی عمل ایسا نہیں کیا جو زیادہ نجات دینے والا ہو اس کو اللہ کے عذاب سے، سوا ذکرِ الٰہی کے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 492]
تخریج الحدیث: «موقوف ضعيف و مرفوع صحيح وحديث معاذ موقوف صحيح، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 1831، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3377، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3790، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22116، 22118، 28172، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 35733
شیخ سلیم ہلالی اور شیخ احمد علی سلیمان نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کی موقوف روایت کو ضعیف اور سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کی روایت کو صحیح کہا ہے، البتہ سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ والی روایت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔، شركة الحروف نمبر: 454، فواد عبدالباقي نمبر: 15 - كِتَابُ الْقُرْآنِ-ح: 24»
شیخ سلیم ہلالی اور شیخ احمد علی سلیمان نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کی موقوف روایت کو ضعیف اور سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کی روایت کو صحیح کہا ہے، البتہ سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ والی روایت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔، شركة الحروف نمبر: 454، فواد عبدالباقي نمبر: 15 - كِتَابُ الْقُرْآنِ-ح: 24»
الحكم على الحديث:
موقوف ضعيف و مرفوع صحيح وحديث معاذ موقوف صحيح
الرواة الحديث:
Muwatta Imam Malik Riwayat Yahya Hadith 492 in Urdu
زياد بن ميسرة المخزومي ← معاذ بن جبل الأنصاري