یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
موطا امام مالك رواية يحييٰ سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
16. باب جامع الجنائز
جنازے کے احکام میں مختلف حدیثیں
حدیث نمبر: 570
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لَمْ يَعْمَلْ حَسَنَةً قَطُّ لِأَهْلِهِ إِذَا مَاتَ فَحَرِّقُوهُ ثُمَّ أَذْرُوا نِصْفَهُ فِي الْبَرِّ وَنِصْفَهُ فِي الْبَحْرِ، فَوَاللَّهِ لَئِنْ قَدَرَ اللَّهُ عَلَيْهِ لَيُعَذِّبَنَّهُ عَذَابًا لَا يُعَذِّبُهُ أَحَدًا مِنَ الْعَالَمِينَ، فَلَمَّا مَاتَ الرَّجُلُ فَعَلُوا مَا أَمَرَهُمْ بِهِ، فَأَمَرَ اللَّهُ الْبَرَّ فَجَمَعَ مَا فِيهِ، وَأَمَرَ الْبَحْرَ فَجَمَعَ مَا فِيهِ، ثُمَّ قَالَ: " لِمَ فَعَلْتَ هَذَا؟"، قَالَ: مِنْ خَشْيَتِكَ يَا رَبِّ وَأَنْتَ أَعْلَمُ قَالَ: فَغَفَرَ لَهُ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک شخص نے کبھی کوئی نیکی نہیں کی تھی، جب وہ مرنے لگا تو اپنے لوگوں سے بولا کہ بعد مرنے کے مجھے جلانا اور میری راکھ کے دو حصے کر کے ایک حصہ خشکی میں ڈال دینا اور ایک حصہ دریا میں، اس لیے کہ اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے پا لیا تو ایسا عذاب کرے گا کہ سارے جہان میں ویسا عذاب کسی کو نہ کرے گا۔ جب وہ مر گیا تو اس کے لوگوں نے ایسا ہی کیا، اللہ جل جلالہُ نے خشکی کو حکم دیا اس نے تمام راکھ اکٹھی کر دی، پھر دریا کو حکم کیا اس نے بھی اکٹھی کر دی، بعد اس کے اللہ جل جلالہُ نے پوچھا: ”تو نے ایسا کیوں کیا؟“ وہ بولا: تیرے خوف سے اے پروردگار! اور تو خوب جانتا ہے، پس بخش دیا اس کو اللہ جل جلالہُ نے۔“ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 570]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3481، 7506، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2756، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2081، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 2217، 11825، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4255، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3862، 7762، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20548، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 560، شركة الحروف نمبر: 522، فواد عبدالباقي نمبر: 16 - كِتَابُ الْجَنَائِزِ-ح: 51»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | صحابي | |
👤←👥عبد الرحمن بن هرمز الأعرج، أبو داود عبد الرحمن بن هرمز الأعرج ← أبو هريرة الدوسي | ثقة ثبت عالم | |
👤←👥عبد الله بن ذكوان القرشي، أبو عبد الرحمن عبد الله بن ذكوان القرشي ← عبد الرحمن بن هرمز الأعرج | إمام ثقة ثبت |
Muwatta Imam Malik Riwayat Yahya Hadith 570 in Urdu
عبد الرحمن بن هرمز الأعرج ← أبو هريرة الدوسي