سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب مسلمان اپنے بھائی کی تیمارداری یا اس کے ساتھ ملاقات کرتا ہے تو اللہ اس لیے فرماتا ہے، تیرا دل اچھا ہوا، تیرا چلنا اچھا ہوا اور اس نے تجھے جنت میں ایک گھر کی جگہ مہیا فرما دی۔“
تخریج الحدیث: «جامع ترمذي، حديث: 2008، مسند احمد (الفتح الرباني): 190، 191، سنن ابن ماجة، حديث: 1443، سلسلة الصحيحة، حديث: 2632.»