مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
658. إِنَّ قَلِيلَ الْعَمَلِ مَعَ الْعِلْمِ كَثِيرٌ
بے شک کثیر علم کے ساتھ قلیل عمل بھی بہت ہے اور جہالت کے ساتھ کثیر عمل بھی کم ہے
حدیث نمبر: 1016
1016 - أنا بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ الْعَسْقَلَانِيُّ إِجَازَةً، حَدَّثَنِي أَبِي، نا أَبُو قِرْصَافَةَ، نا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، نا بَقِيَّةُ، نا حُدَيْرٌ، مَوْلَى السِّمْطِ بْنِ ثَابِتٍ، نا أَبُو الزَّاهِرِيَّةِ، أَنَّ رَجُلًا، قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَخْبَرَنِي بِأَفْضَلِ الْعَمَلِ، قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «عَلَيْكَ بِالْعِلْمِ» فَقَالَ: إِنَّمَا أَسْأَلُكَ عَنْ أَفْضَلِ الْعَمَلِ، فَقَالَ لَهُ: «عَلَيْكَ بِالْعِلْمِ، فَإِنَّ قَلِيلَ الْعَمَلِ مَعَ الْعِلْمِ كَثِيرٌ، وَإِنَّ كَثِيرَ الْعَمَلِ مَعَ الْجَهْلِ قَلِيلٌ» وَأَخْبَرَنِي بِهِ أَبُو الْحَسَنِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ دَاوُدَ قِرَاءَةً عَلَيْهِ، عَنْ أَبِيهِ مُحَمَّدِ بْنِ دَاوُدَ
ابوزاہریہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: مجھے افضل عمل بتا دیجیے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: ”علم کو لازم پکڑو۔“ اس پر وہ کہنے لگا: میں نے تو آپ سے افضل عمل دریافت کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: ”علم کو لازم پکڑو کیونکہ کثیر علم کے ساتھ قلیل عمل بھی بہت ہے اور جہالت کے ساتھ کثیر عمل بھی کم ہے۔“ یہ روایت ایک دوسری سند سے بھی مروی ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1016]
تخریج الحدیث: مرسل ضعیف، اسے ابوز اہر یہ تابعی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے اور حدیر مولی السمط مجہول ہے۔
الحكم على الحديث:
مرسل ضعیف
Musnad al-Shihab Hadith 1016 in Urdu