مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
681. إِنَّ اللَّهَ جَمِيلٌ يُحِبُّ الْجَمَالَ
بے شک اللہ تعالیٰ ٰ خوبصورت ہے اور خوبصورتی کوپسند کرتا ہے
حدیث نمبر: 1068
1068 - وَأَخْبَرَنَاهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُظَفَّرٍ الْأَدِيبُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا أَبُو الْقَاسِمِ، عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ خَالِدِ بْنِ قُدَيْدٍ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ اللَّهَ جَمِيلٌ يُحِبُّ الْجَمَالَ» وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مَثْنًى، وَمُحَمَّدِ بْنِ بَشَّارٍ، وَإِبْرَاهِيمَ بْنِ دِينَارٍ، جَمِيعًا عَنْ يَحْيَى بْنِ حَمَّادٍ، وَقَالَ ابْنُ مَثْنًى: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ، أَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبَانَ بْنِ تَغْلِبَ، عَنْ فُضَيْلٍ الْفُقَمِيِّ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَذَكَرَهُ مُخْتَصَرًا
عبید اللہ بن سعید بن کثیر بن عفیر کہتے ہیں کہ مجھے میرے والد سعید نے اپنے والد سے انہوں نے ان کے دادا سے روایت کیا کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند کرتا ہے۔“ اسے مسلم نے بھی اپنی سند کے ساتھ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے اور انہوں نے اسے مختصر بیان کیا ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1068]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، عبید اللہ بن سعید ضعیف ہے، اس میں اور بھی علتیں ہیں۔
وضاحت: فائدہ: -
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کے دل میں ذرہ برابر بھی تکبر ہوا وہ جنت میں داخل نہ ہوگا۔“ ایک آدمی نے عرض کیا: ”ایک شخص اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اس کا کپڑا اچھا ہو، اس کا جوتا اچھا ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند کرتا ہے تکبر تو حق سے بے پرواہی اور لوگوں کو حقیر جاننا ہے۔“ [مسلم: 91]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Musnad al-Shihab Hadith 1068 in Urdu