🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
704. إِنَّ اللَّهَ يَسْتَحْيِي مِنَ الْعَبْدِ أَنْ يَرْفَعَ إِلَيْهِ يَدَيْهِ فَيَرُدَّهُمَا خَائِبَتَيْنِ
بے شک اللہ تعالیٰ ٰ بندے سے حیا کرتا ہے کہ وہ (بندہ) اس کی طرف اپنے ہاتھ اٹھائے اور وہ (اللہ) انہیں خالی لوٹا دے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1111
1111 - أنا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأُدْفُوِيُّ، أنا أَبُو الطَّيِّبِ الْجُرَيْرِيُّ، أنا أَبُو جَعْفَرٍ الطَّبَرِيُّ، نا ابْنُ الْمُثَنَّى، نا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ جَعْفَرٍ، يَعْنِي ابْنَ مَيْمُونٍ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ سَلْمَانَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ رَبَّكُمْ حَيِيٌّ كَرِيمٌ يَسْتَحْيِي مِنْ عَبْدِهِ إِذَا رَفَعَ يَدَيْهِ إِلَيْهِ أَنْ يَرُدَّهُمَا صِفْرًا»
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک تمہارا رب بڑا باحیا اور سخی ہے وہ اپنے بندے سے حیا کرتا ہے جب وہ اس کی طرف ہاتھ اٹھاتا ہے کہ انہیں خالی لوٹائے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1111]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه أبو داود: 1488، ترمذي: 3556، ابن ماجه: 3865، آمالي لمحاملي: 433»
وضاحت: تشریح: -
① اللہ تعالیٰ ٰ بندے کی ہر دعا قبول فرماتا ہے بشرطیکہ کوئی ایسی وجہ موجود نہ ہو جو قبولیت کے راستے میں رکاوٹ ہو لیکن قبولیت کا اثر بعض اوقات دنیا میں ظاہر ہوتا ہے اور بعض اوقات آخرت میں۔
② دعا کرتے وقت دونوں ہاتھ اٹھانے چاہئیں۔
③ اس حدیث میں اللہ تعالیٰ کی صفت علو کا اثبات ہے یعنی وہ اپنی ذات کے لحاظ سے عرش پر مستوی ہے ہر جگہ موجود نہیں البتہ اس کا علم اس کی قدرت اور رحمت ہر شئے کو محیط ہے۔ [سنن ابن ماجه: 5/ 205]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن


Musnad al-Shihab Hadith 1111 in Urdu