مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
718. إِنِّي مُمْسِكٌ بِحُجَزِكُمْ عَنِ النَّارِ
بے شک میں تمہاری کمریں پکڑ پکڑ کر (تمہیں) جہنم سے روک رہا ہوں
حدیث نمبر: 1129
1129 - أنا أَبُو الْقَاسِمِ، هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، أنا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ طَالِبٍ، إِجَازَةً، أنا الْحَسَنُ بْنُ خَلَّادٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، نا أَحْمَدُ بْنُ مُلَاعِبٍ، نا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ حَفْصٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنِّي مُمْسِكٌ بِحُجَزِكُمْ عَنِ النَّارِ وَتَقَاحَمُونَ فِيهَا تَقَاحُمَ الْفَرَاشِ وَالْجَنَادِبِ»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک میں (تمہیں) تمہاری کمریں پکڑ پکڑ کر جہنم سے روک رہا ہوں اور تم اس میں اس طرح گرے جا رہے ہو جیسے پتنگے اور برساتی کیڑے (آگ میں) گرتے ہیں۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1129]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن ابي شيبة: 32336، وبزار: 204، وامثال الحديث للرامهرمزي: 14»
الحكم على الحديث:
صحيح
Musnad al-Shihab Hadith 1129 in Urdu