مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
718. إِنِّي مُمْسِكٌ بِحُجَزِكُمْ عَنِ النَّارِ
بے شک میں تمہاری کمریں پکڑ پکڑ کر (تمہیں) جہنم سے روک رہا ہوں
حدیث نمبر: 1131
1131 - أنا أَبُو مُحَمَّدٍ التُّجِيبِيُّ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ الْجِرَابِ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِي، نا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، نا الْمَسْعُودِيُّ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ عُبَيْدَةَ النَّهْدِيِّ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللَّهَ لَمْ يُحَرِّمْ حُرْمَةً إِلَّا وَقَدْ عَلِمَ أَنَّهُ سَيَطَّلِعُهَا مِنْكُمْ مُتَطَلِّعٌ، أَلَا وَإِنِّي مُمْسِكٌ بِحُجَزِكُمْ أَنْ لَا تَهَافَتُوا فِي النَّارِ تَهَافُتَ الْفَرَاشِ وَالذُّبَابِ»
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ نے جس چیز کو بھی حرام ٹھہرایا ہے یقیناً اس کے علم میں ہے کہ اسے تم میں سے جھانکنے والا ضرور جھانک کر دیکھے گا، خبردار! بے شک میں تمہاری کمریں پکڑ کر تمہیں آگ میں گرنے سے روک رہا ہوں (اور تم ایسے گر رہے ہو) جیسے پتنگے اور برساتی کیڑے (آگ میں) گرتے ہیں۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1131]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه أحمد: 1 /90،وطيالسي: 402، وابويعلي: 5288»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
Musnad al-Shihab Hadith 1131 in Urdu