مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
864. كفى بالمرء إثما أن يقول فى أخيه ما هو فيه
آدمی کے گناہ گار ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ اپنے بھائی کے بارے میں وہ بات کہے جو اس میں پائی جاتی ہو
حدیث نمبر: 1414
1414 - أنا لَبِيبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، بِثَغْرِ طَرَابُلْسِ الشَّامِ، أَخْبَرَنِي مَوْلَايَ أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ حَيْدَرَةَ، بِثَغْرِ طَرَابُلْسَ، نا أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْأَبَحِّ الْكِنْدِيُّ، نا أَبُو أَحْمَدَ زَكَرِيَّا بْنُ دُوَيْدٍ، نا حُمَيْدُ بْنُ بَتْرَوَيْهِ الطَّوِيلُ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَقُولُ: «كَفَى بِالْمَرْءِ إِثْمًا أَنْ يَقُولَ فِي أَخِيهِ مَا هُوَ فِيهِ، فَمَنْ قَالَ فِي أَخِيهِ مَا هُوَ فِيهِ فَقَدِ اغْتَابَهُ، وَمَنْ قَالَ فِيهِ مَا لَيْسَ فِيهِ فَقَدْ أَكَلَ لَحْمَهُ»
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”آدمی کے گناہ گار ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ اپنے بھائی کے بارے میں وہ بات کہے جو اس میں پائی جاتی ہو، پس جس نے اپنے بھائی کے بارے میں وہ بات کہی جو اس میں پائی جاتی تھی تو بلاشبہ اس نے اس (بھائی) کی غیبت کی اور جس نے اس (بھائی) کے بارے میں ایسی بات کہی جو اس میں نہیں تھی تو بلاشبہ اس نے اس (بھائی) کا گوشت کھایا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1414]
تخریج الحدیث: إسناده ضعيف جدا، زکریا بن دوید متروک ہے۔
Musnad al-Shihab Hadith 1414 in Urdu