مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
900. اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي
اے اللہ! بے شک تو معاف کرنے والا ہے معاف کرنے کوپسند کرتا ہے لہٰذا مجھے معاف فرما دے
حدیث نمبر: 1478
1478 - أنا الْغُبَرِيُّ، نا حَجَّاجُ بْنُ يُوسُفَ الشَّاعِرُ، نا أَبُو النَّضْرِ، عَنِ الْأَشْجَعِيِّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنْ وَافَقْتُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ مَا أَقُولُ فِيهَا؟ قَالَ: «قُولِي اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي»
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اگر میں شب قدر کو پاؤں تو اس میں کون سی دعا پڑھوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم یہ کہو: اے اللہ! بے شک تو معاف کرنے والا ہے معاف کرنے کو پسند کرتا ہے لہٰذا مجھے بھی معاف فرما دے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1478]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 1948، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 7665، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3513، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3850، وأحمد فى «مسنده» برقم: 26021»
ابن بریدہ کا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سماع ثابت نہیں۔
ابن بریدہ کا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سماع ثابت نہیں۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
Musnad al-Shihab Hadith 1478 in Urdu