مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
123. المهاجر من هجر ما حرم الله عليه
مہاجر وہ ہے جو ان چیزوں کو چھوڑدے جو اللہ نے اس پر حرام کی ہیں
حدیث نمبر: 182
182 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُسْلِمٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْبَغْدَادِيُّ، ثنا الْبَغَوِيُّ عَبْدُ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ، ثنا أَبُو نَصْرٍ التَّمَّارُ، ثنا حَمَّادٌ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ وَيُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ وَحُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْمُؤْمِنُ مَنْ أَمِنَهُ النَّاسُ، وَالْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ، وَالْمُهَاجِرُ مَنْ هَجَرَ السُّوءَ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ عَبْدٌ لَا يَأْمَنُ جَارُهُ بَوَائِقَهُ»
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مؤمن وہ ہے جس سے لوگ امن میں رہیں اور مسلمان وہ ہے جس کی زبان سے مسلمان محفوظ رہیں اور مہاجر وہ ہے جو برائی کو چھوڑ دے اور اس ذات کی قسم! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، وہ بندہ جنت میں داخل نہیں ہو سکتا جس کی ایذا رسانیوں سے اس کا ہمسایہ محفوظ نہ ہو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 182]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه أحمد 3/ 154، وابويعلي: 4187، و ابن حبان: 510»