🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن ٹیکسٹ کی صورت میں حاصل کریں۔ مزید تفصیل کے لیے رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
18. الدعاء هو العبادة
دعا ہی عبادت ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 30
30 - أنا أَبُو الْحَسَنِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَحْمُودِ بْنِ مِسْكِينٍ، أنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الدِّمْيَاطِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْمُنْذِرِ، ثنا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْيُسَيْعِ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الدُّعَاءُ هُوَ الْعِبَادَةُ، {وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ، إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِي سَيَدْخُلُونَ جَهَنَّمَ دَاخِرِينَ} [غافر: 60] "
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دعا ہی عبادت ہے (اور اللہ کا فرمان ہے) «وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِي سَيَدْخُلُونَ جَهَنَّمَ دَاخِرِينَ» ۔ (المؤمن: 60) اور تمہارے رب نے فرمایا: تم مجھے پکارو میں تمہاری پکار قبول کروں گا بے شک جو لوگ میری عبادت سے تکبر کرتے ہیں، وہ عنقریب ذلیل ہو کر جہنم میں داخل ہوں گے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 30]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 890، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1808، 1809، 1810، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 11400، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1479، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2969، 3247، 3372، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3828، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18643، والطبراني فى «الكبير» برقم: 189، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3889، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1041، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 29777»
وضاحت: تشریح -دعا کو عبادت اس لیے کہا گیا ہے کہ یہ ہر عبادت کی اصل ہے، ہر عبادت میں دعا شامل ہے اور پھر رب العالمین کا فرمان بھی اس بات کی دلیل ہے کہ دعا ہی اصل عبادت اور اللہ کو پکارنا ہی حقیقی بندگی ہے۔ اس آیت میں اللہ تعالی نے دعا کو عبادت کہا ہے اس سے ثابت ہوا کہ جو شخص اللہ کو پکارتا ہے اور اس سے اپنی حاجات طلب کرتا ہے گویا وہ اس کی عبادت کرتا ہے اور جو مافوق الاسباب اشیاء کے لیے اس کے علاوہ اس کی مخلوق میں سے کسی کو پکارتا ہے تو وہ در حقیقت اپنے خالق کو چھوڑ کر اس کی مخلوق کی عبادت کرتا ہے۔

Musnad al-Shihab Hadith 30 in Urdu