مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
420. أَسْبِغِ الْوُضُوءَ يَزِدْ فِي عُمُرِكَ، وَسَلِّمْ عَلَى أَهْلِ بَيْتِكَ يَكْثُرْ خَيْرُ بَيْتِكَ
وضو مکمل کرو تمہاری عمر میں اضافہ ہوگا، اپنے گھر والوں کو سلام کرو تمہارے گھر میں خیر و برکت بڑھے گی
حدیث نمبر: 649
649 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ النَّيْسَابُورِيُّ، قَالَ: ثنا الْقَاضِي أَبُو الطَّاهِرِ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَالِدٍ الْبَلْخِيُّ، ثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ، عَنِ الْأَزْوَرِ بْنِ غَالِبٍ، عَنِ التَّيْمِيِّ وَثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا أَنَسُ أَسْبِغِ الْوُضُوءَ يَزِدْ فِي عُمُرِكَ، وَسَلِّمْ عَلَى أَهْلِ بَيْتِكَ يَكْثُرْ خَيْرُ بَيْتِكَ، وَسَلِّمْ عَلَى مِنْ لَقِيَكَ مِنْ أُمَّتِي تَكْثُرْ حَسَنَاتُكَ، وَلَا تَنَمْ إِلَّا وَأَنْتَ طَاهِرٌ فَإِنَّكَ إِنْ مُتَّ مُتَّ شَهِيدًا، وَصَلِّ صَلَاةَ الضُّحَى فَإِنَّهَا صَلَاةُ الْأَوَّابِينَ مِنْ قَبْلِكَ، وَصَلِّ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ يَحْفَظْكَ الْحَفَظَةُ وَوَقِّرِ الْكَبِيرَ وَارْحَمِ الصَّغِيرَ تَلْقَنِي غَدًا»
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے انس! وضو مکمل کرو تمہاری عمر میں اضافہ ہو گا، اپنے گھر والوں کو سلام کرو تمہارے گھر میں خیر و برکت بڑھے گی، میری امت کے جس شخص کو بھی ملو اسے سلام کرو تمہاری نیکیاں زیادہ ہوں گی، پاکیزگی کی حالت میں ہی سو یا کرو کیونکہ اگر تم (اس حالت میں) فوت ہو گئے تو شہید فوت ہو گئے، چاشت کی نماز پڑھو کیونکہ وہ تم سے پہلے (اللہ کی طرف) رجوع کرنے والوں کی نماز ہے اور دن رات نماز پڑھو محافظ فرشتے تمہاری حفاظت کریں گے اور بڑے کی عزت کرو چھوٹے پر رحم کرو کل (روز قیامت) مجھ سے مل پاؤ گے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 649]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه الضعفاء للعقيلي: 1/ 135» ازور بن غالب سخت ضعیف ہے۔ مزید دیکھیں: «شرح علل الحديث لابن ابي حاتم: ص 80 تا 83»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
Musnad al-Shihab Hadith 649 in Urdu