🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
516. مَا رُزِقَ الْعَبْدُ رِزْقًا أَوْسَعَ عَلَيْهِ مِنَ الصَّبْرِ
بندے کو صبر سے زیادہ فراخ اور کشادہ کوئی رزق نہیں دیا گیا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 780
780 - وأنا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأُدْفُوِيُّ، أنا أَبُو الطَّيِّبِ أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْحَرِيرِيُّ إِجَازَةً، أنا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ جَرِيرٍ الطَّبَرِيُّ، حَدَّثَنِي يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى الصَّدَفِيُّ، أنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: أَرْسَلَنِي أَهْلِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَجِئْتُ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ النَّاسَ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: «مَا رُزِقَ الْعَبْدُ رِزْقًا أَوْسَعَ لَهُ مَنِ الصَّبْرِ»
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھے میرے گھر والوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بھیجا، کہتے ہیں کہ میں آیا اس وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو خطاب فرما رہے تھے، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”بندے کو صبر سے زیادہ فراخ اور کشادہ کوئی رزق نہیں دیا گیا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 780]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، ابوالطیب أحمد بن سلیمان جریری اور ابوالقاسم عبد الرحمٰن بن محمد کی توثیق نہیں ملی۔
وضاحت: فائدہ: -
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انصار میں سے کچھ لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مانگا تو آپ نے انہیں دیا، انہوں نے پھر مانگا، آپ نے انہیں پھر دیا حتٰی کہ آپ کے پاس جو مال تھا وہ ختم ہو گیا تو آپ نے فرمایا: ”میرے پاس جو بھی اچھی چیز ہوگی میں اسے تم سے بچا کر جمع نہیں رکھوں گا، اللہ اس شخص سے (فقر) روک کر رکھے گا جو (سوال سے) رکے گا، اللہ اس شخص کو غنی کر دے گا جو مال سے بے نیاز ہوگا۔ اور جو شخص صبر کرے گا اللہ اسے صابر بنا دے گا اور کسی شخص کو صبر سے اچھی اور کشادہ چیز نہیں دی گئی۔“ [بخاري: 1469]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Musnad al-Shihab Hadith 780 in Urdu