علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن ٹیکسٹ کی صورت میں حاصل کریں۔ مزید تفصیل کے لیے رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
55. الحج جهاد كل ضعيف، وجهاد المرأة حسن التبعل
حج ہر کمزور آدمی کا جہاد ہے اور عورت کا جہاد خاوند کے ساتھ اچھی گزران ہے۔
حدیث نمبر: 80
80 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ التُّجِيبِيُّ، أبنا ابْنُ جَامِعٍ، أبنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، ثنا الْقَاسِمُ بْنُ الْفَضْلِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْحَجُّ جِهَادُ كُلِّ ضَعِيفٍ»
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حج ہر کمزور آدمی کا جہاد ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 80]
تخریج الحدیث: «منقطع، أخرجه ابن ماجه: 2902، أحمد: 6/ 294» محمد بن علی اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے درمیان انقطاع ہے۔
وضاحت: فائدہ:
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بوڑھے، بچے، کمزور اور عورت کا جہاد حج وعمرہ ہے۔“ [نسائي: 2627وسنده صحيح]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بوڑھے، بچے، کمزور اور عورت کا جہاد حج وعمرہ ہے۔“ [نسائي: 2627وسنده صحيح]
Musnad al-Shihab Hadith 80 in Urdu