مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
592. لا تظهر الشماتة لأخيك فيعافيه الله ويبتليك
اپنے بھائی کی تکلیف پر خوشی کا اظہار مت کر (کہیں ایسا نہ ہو) کہ اسے اللہ تعالیٰ ٰ عافیت دے دے اور تجھے آزمائش میں ڈال دے
حدیث نمبر: 917
917 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْبَزَّازُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا الْقَاسِمُ بْنُ أُمَيَّةَ الْحَذَّاءُ، ثنا حَفْصٌ، يَعْنِي ابْنَ غِيَاثٍ، ثنا بُرْدٌ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تُظْهِرِ الشَّمَاتَةَ لِأَخِيكَ فَيُعَافِيَهُ اللَّهُ وَيَبْتَلِيَكَ»
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے بھائی کی تکلیف پر خوشی کا اظہار مت کر (کہیں ایسا نہ ہو) کہ اسے اللہ تعالیٰ عافیت دے دے اور تجھے آزمائش میں ڈال دے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 917]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 2505، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7244، و شعب الايمان: 6355»
راوی قاسم بن امیہ نے حفص بن غیاث سے منکر روایتیں بیان کی ہیں۔ جیسا کہ المجر وحین: 2/16 اور سوالات البرذعی: ص192 تا 195 میں ہے۔ اس میں ایک اور بھی علت ہے۔
راوی قاسم بن امیہ نے حفص بن غیاث سے منکر روایتیں بیان کی ہیں۔ جیسا کہ المجر وحین: 2/16 اور سوالات البرذعی: ص192 تا 195 میں ہے۔ اس میں ایک اور بھی علت ہے۔
Musnad al-Shihab Hadith 917 in Urdu