مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
602. لَا تَحْقِرَنَّ مِنَ الْمَعْرُوفِ شَيْئًا
نیکی کے کسی بھی کام کو ہرگز نہ حقیر سمجھو
حدیث نمبر: 935
935 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ، عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ آزَادْ مَرْدَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الشَّافِعِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ النَّرْسِيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ: ثنا سَلَّامُ بْنُ مِسْكِينٍ، حَ وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ النَّيْسَابُورِيُّ، أبنا الْحَسَنُ بْنُ رَشِيقٍ، ثنا أَبُو الْعَلَاءِ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْكُوفِيُّ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا سَلَّامُ بْنُ مِسْكِينٍ، حَدَّثَنِي عَقِيلُ بْنُ طَلْحَةَ، عَنْ أَبِي جُرَيٍّ الْهُجَيْمِيِّ، قَالَ: قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا قَوْمٌ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ، تُعَلِّمُنَا عَمَلًا لَعَلَّ اللَّهَ أَنْ يَنْفَعُنَا بِهِ، قَالَ: «لَا تَحْقِرَنَّ مِنَ الْمَعْرُوفِ شَيْئًا»
سیدنا ابوجری ہجیمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا: اللہ کے رسول! ہم دیہاتی لوگ ہیں آپ ہمیں کوئی عمل سکھائیں شاید اس کے ذریعے اللہ تعالیٰ ہمیں نفع پہنچا دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نیکی کے کسی بھی کام کو ہرگز نہ حقیر سمجھو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 935]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 521، 522، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 7475، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 9611، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4075، 4084، 5209، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2721، 2722، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16201»
وضاحت: تشریح: -
”نیکی کے کسی بھی کام کو حقیر نہ سمجھو۔“ معروف دراصل اس کام کو کہا جاتا ہے جو شرعی لحاظ سے پسندیدہ ہو۔ ایسا کام دیکھنے میں خواہ کتنا ہی چھوٹا اور معمولی کیوں نہ ہو، اسے حقیر سمجھ کر چھوڑنا نہیں چاہیے۔ ہم نے بعض اللہ والوں سے سنا ہے کہ کسی بھی نیکی کو معمولی سمجھ کر ہرگز نہ چھوڑ وممکن ہے کہ وہ معمولی سی نیکی ہی تمہاری نجات کا ذریعہ بن جائے اور کسی بھی گناہ کو معمولی سمجھ کر مت کرو ممکن ہے کہ وہ معمولی سا گناہ تمہاری پکڑ کا باعث بن جائے۔

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
Musnad al-Shihab Hadith 935 in Urdu