🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
مسند عمر بن عبد العزيز سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

3. باب بيان اختلاف موضع سجود السهو: قبل أم بعد السلام
باب سجدہ سہو کے محل یعنی سلام سے پہلے یا بعد ہونے کے بارے میں اختلاف کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 69
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ وَزِيرٍ الدِّمَشْقِيُّ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مُهَاجِرٍ، أَنَّهُ سَمِعَ الزُّهْرِيَّ يَقُولُ لِعُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، يَعْنِي فِي سَجْدَتَيِ السَّهْوِ:" هُمَا قَبْلَ السَّلامِ" ، قَالَ: فَأَبَى عُمَرُ، وَقَالَ: أَخْبَرَنَا ذَلِكَ يَا ابْنَ شِهَابٍ، عن أَبي سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، يَعْنِي فِي سَجْدَتَيِ السَّهْوِ.
محمد بن مہاجر نے بیان کیا، انہوں نے زہری رحمہ اللہ سے سنا وہ عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کو سجدہ سہو سے متعلق کہہ رہے تھے یہ دونوں سجدے سلام سے پہلے ہیں، عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے اس بات سے انکار کیا اور کہا، اے ابن شہاب! ہمیں سہو کے دو سجدوں سے متعلق یہ خبر ابو سلمہ بن عبد الرحمن نے بیان کی۔ [مسند عمر بن عبد العزيز/عمر بن عبد العزيز عن أبي سلمة بن عبد الرحمن بن عوف/حدیث: 69]
تخریج الحدیث: «‏‏‏‏اسناده حسن: شرح معاني الآثار للطحاوي: 442/1 شيخ بديع الدين راشدي رحمه الله فرماتے هيں: يه سند حسن هے، اگرچه وليد بن مسلم راوي مدلس هے ليكن اس نے تصريح سماع كر ركهي هے. ابو سلمه كي روايت كے ليے، ديكهئے مصنف ابن ابي شيبه: 2/ 29»

Musnad Umar bin Abdul Aziz Hadith 69 in Urdu