سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. باب مَنْ فَاتَتْهُ مَتَى يَقْضِيهَا
باب: جس کی فجر کی سنتیں چھوٹ گئی ہوں تو ان کو کب پڑھے؟
حدیث نمبر: 1268
حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ يَحْيَى الْبَلْخِيُّ، قَالَ: قَالَ سُفْيَانُ: كَانَ عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ يُحَدِّثُ بِهَذَا الْحَدِيثِ عَنْ سَعْدِ بْنِ سَعِيدٍ. قَالَ أَبُو دَاوُد: وَرَوَى عَبْدُ رَبِّهِ، وَيَحْيَى ابْنَا سَعِيدٍ هَذَا الْحَدِيثَ مُرْسَلًا، أَنَّ جَدَّهُمْ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذِهِ الْقِصَّةِ.
اس طریق سے بھی یہ حدیث سعد بن سعید سے اسی سند سے مروی ہے ابوداؤد کہتے ہیں: سعید کے دونوں بیٹے عبدربہ اور یحییٰ نے یہ حدیث مرسلاً روایت کی ہے کہ ان کے دادا زید نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی تھی اور انہیں کے ساتھ یہ واقعہ ہوا تھا۔ [سنن ابي داود/كتاب التطوع /حدیث: 1268]
حامد بن یحییٰ بلخی نے کہا کہ سفیان رحمہ اللہ نے کہا: ”عطاء بن ابی رباح یہ حدیث سعد بن سعید رحمہ اللہ سے بیان کرتے تھے۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: ”عبدربہ اور یحییٰ، ابنائے سعید نے یہ حدیث مرسل روایت کی کہ ان کے دادا زید رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی اور یہ قصہ بیان کیا۔“ [سنن ابي داود/كتاب التطوع /حدیث: 1268]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 11102) (صحیح)» (پچھلی حدیثوں سے تقویت پاکر یہ حدیث بھی صحیح ہے، لیکن زید کی بجائے، صحیح نام قیس ہے)
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره وقوله جدهم زيدا خطأ والصواب جدهم قيس
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
انظر الحديث السابق (1267)
انظر الحديث السابق (1267)
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥سعد بن سعيد الأنصاري | صدوق سيئ الحفظ | |
👤←👥عطاء بن أبي رباح القرشي، أبو محمد عطاء بن أبي رباح القرشي ← سعد بن سعيد الأنصاري | ثبت رضي حجة إمام كبير الشأن | |
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد سفيان بن عيينة الهلالي ← عطاء بن أبي رباح القرشي | ثقة حافظ حجة | |
👤←👥حامد بن يحيى البلخي، أبو عبد الله حامد بن يحيى البلخي ← سفيان بن عيينة الهلالي | ثقة حافظ |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 1268 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1268
1268۔ اردو حاشیہ:
اس میں یحییٰ اور عبدربہ کے دادا کا نام زید بتلایا گیا ہے، یہ صحیح نہیں ہے۔ بلکہ دادا کا نام ”قیس“ ہے، جیسا کہ حدیث 1267 میں ہے۔ [شيخ الباني]
اس میں یحییٰ اور عبدربہ کے دادا کا نام زید بتلایا گیا ہے، یہ صحیح نہیں ہے۔ بلکہ دادا کا نام ”قیس“ ہے، جیسا کہ حدیث 1267 میں ہے۔ [شيخ الباني]
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1268]
Sunan Abi Dawud Hadith 1268 in Urdu
عطاء بن أبي رباح القرشي ← سعد بن سعيد الأنصاري