🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب التعريف باللقطة
باب: لقطہٰ کی پہچان کرانے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1703
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ كُهَيْلٍ، بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ، قَالَ فِي التَّعْرِيفِ:" قَالَ: عَامَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةً، وَقَالَ: اعْرِفْ عَدَدَهَا وَوِعَاءَهَا وَوِكَاءَهَا"، زَادَ:" فَإِنْ جَاءَ صَاحِبُهَا فَعَرَفَ عَدَدَهَا وَوِكَاءَهَا فَادْفَعْهَا إِلَيْهِ". قَالَ أَبُو دَاوُدَ: لَيْسَ يَقُولُ هَذِهِ الْكَلِمَةَ إِلَّا حَمَّادٌ فِي هَذَا الْحَدِيثِ، يَعْنِي فَعَرَفَ عَدَدَهَا.
حماد کہتے ہیں سلمہ بن کہیل نے ہم سے اسی سند سے اور اسی مفہوم کی حدیث بیان کی اس میں ہے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (لقطہٰ کی) پہچان کرانے کے سلسلے میں فرمایا: دو یا تین سال تک (اس کی پہچان کراؤ)، اور فرمایا: اس کی تعداد جان لو اور اس کی تھیلی اور اس کے سر بندھن کی پہچان کر لو، اس میں اتنا مزید ہے: اگر اس کا مالک آ جائے اور اس کی تعداد اور سر بندھن بتا دے تو اسے اس کے حوالے کر دو۔ ابوداؤد کہتے ہیں: «فعرف عددها» کا کلمہ اس حدیث میں سوائے حماد کے کسی اور نے نہیں ذکر کیا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب اللقطة /حدیث: 1703]
سلمہ بن کہیل نے اپنی سند سے اسی کے ہم معنی روایت بیان کی اور اعلان کے بارے میں کہا: دو سال یا تین سال۔ اور فرمایا: اس کی گنتی کر لو، اس کی تھیلی اور اس کا سربند خوب یاد رکھو۔ مزید کہا: پھر اگر اس کا مالک آ جائے اور اس کی گنتی بتا دے اور تھیلی کا سربند بھی، تو اس کے حوالے کر دینا۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یہ الفاظ یعنی اگر وہ ان کی گنتی بتا دے۔ صرف حماد کی روایت میں ہیں۔ [سنن ابي داود/كتاب اللقطة /حدیث: 1703]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏انظر حدیث رقم: 1701، (تحفة الأشراف:28) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح والمعتمد التعريف سنة واحدة كما في حديث زيد بن خالد
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥سلمة بن كهيل الحضرمي، أبو يحيىثقة
👤←👥حماد بن سلمة البصري، أبو سلمة
Newحماد بن سلمة البصري ← سلمة بن كهيل الحضرمي
تغير حفظه قليلا بآخره، ثقة عابد
👤←👥موسى بن إسماعيل التبوذكي، أبو سلمة
Newموسى بن إسماعيل التبوذكي ← حماد بن سلمة البصري
ثقة ثبت
Sunan Abi Dawud Hadith 1703 in Urdu