پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. باب في الظهار
باب: ظہار کا بیان۔
حدیث نمبر: 2219
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، أَنَّ جَمِيلَةَ كَانَتْ تَحْتَ أَوْسِ بْنِ الصَّامِتِ وَكَانَ رَجُلًا بِهِ لَمَمٌ، فَكَانَ إِذَا اشْتَدَّ لَمَمُهُ ظَاهَرَ مِنَ امْرَأَتِهِ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى فِيهِ كَفَّارَةَ الظِّهَارِ".
ہشام بن عروہ سے روایت ہے کہ جمیلہ رضی اللہ عنہا اوس بن صامت رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں، اور وہ عورتوں کے دیوانے تھے جب ان کی دیوانگی بڑھ جاتی تو وہ اپنی عورت سے ظہار کر لیتے، اللہ تعالیٰ نے انہیں کے متعلق ظہار کے کفارے کا حکم نازل فرمایا۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الطلاق /حدیث: 2219]
ہشام بن عروہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ”جمیلہ رضی اللہ عنہا، سیدنا اوس بن صامت رضی اللہ عنہ کی زوجیت میں تھیں اور اوس رضی اللہ عنہ میں جنسی شہوت کا مادہ زیادہ تھا، جب ان پر اس کا غلبہ ہوتا تو وہ اپنی بیوی سے ظہار کر لیا کرتے تھے۔ تو اللہ تعالیٰ نے ان کے مسئلے میں ظہار کے کفارہ کا حکم نازل فرمایا تھا۔“ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الطلاق /حدیث: 2219]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 16884) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
انظر الحديث الآتي (2220)
انظر الحديث الآتي (2220)
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥هشام بن عروة الأسدي، أبو المنذر، أبو عبد الله، أبو بكر | ثقة إمام في الحديث | |
👤←👥حماد بن سلمة البصري، أبو سلمة حماد بن سلمة البصري ← هشام بن عروة الأسدي | تغير حفظه قليلا بآخره، ثقة عابد | |
👤←👥موسى بن إسماعيل التبوذكي، أبو سلمة موسى بن إسماعيل التبوذكي ← حماد بن سلمة البصري | ثقة ثبت |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 2219 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2219
فوائد ومسائل:
یہ جمیلہ وہی خاتون ہیں جن کا ذکر پہلے خویلہ کے نام سےآیا ہے۔
یا تو ان کے دو ہی نام تھے یا جمیلہ انہیں ان کی خوبصورتی کی وجہ سے کہا گیا ہے۔
(عون المعبود) واللہ اعلم۔
یہ جمیلہ وہی خاتون ہیں جن کا ذکر پہلے خویلہ کے نام سےآیا ہے۔
یا تو ان کے دو ہی نام تھے یا جمیلہ انہیں ان کی خوبصورتی کی وجہ سے کہا گیا ہے۔
(عون المعبود) واللہ اعلم۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2219]
Sunan Abi Dawud Hadith 2219 in Urdu
حماد بن سلمة البصري ← هشام بن عروة الأسدي